உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: سلامتی، ترقیاتی اورانتظامی معاملات کا وزیر داخلہ نے لیاجائزہ

     راجناتھ سنگھ نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ  تفصیلی تبادلہ خیال کے دوران سیکورٹی مینجمنٹ، یاتراانتظامات اور ریاست میں ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری کےعلاوہ انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔

    راجناتھ سنگھ نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے دوران سیکورٹی مینجمنٹ، یاتراانتظامات اور ریاست میں ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری کےعلاوہ انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔

    راجناتھ سنگھ نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے دوران سیکورٹی مینجمنٹ، یاتراانتظامات اور ریاست میں ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری کےعلاوہ انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر: مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ  تفصیلی تبادلہ خیال کے دوران سیکورٹی مینجمنٹ، یاتراانتظامات اور ریاست میں ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری کےعلاوہ انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول، گورنرکے صلاح کاربی بی وِیاس، کے وجے کمار اورخورشید احمد گنائی، چیف سیکرٹری بی وی آرسبرامنیم ، پولیس سربراہ ڈاکٹرایس پی وید، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولا اور پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئل بھی موجود تھے۔

      گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے وزیر داخلہ کو ریاست کی مجموعی سلامتی صورتحال اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت عمل میں لائی جارہی مختلف پروجیکٹوں بشمول ایمز،آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم، رِنگ روڑ جموں و سری نگر اور دیگراسکیموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلات دیں۔

      گورنرنے وزیرداخلہ کو یقین دلایا کہ ریاستی انتظامیہ ترقیاتی اورفلاحی پروگراموں کی عمل آوری، رشوت خوری کے خاتمے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ تاہم وزیرداخلہ وادی میں ناسازگارموسم کی وجہ سے جنوبی کشمیرمیں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پرواقع امرناتھ گھپا میں حاضری نہیں دے پائے۔ بتادیں کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، مرکزی داخلہ سیکرٹری راجیو گابا، جوائنٹ سیکرٹری جے اینڈ کے گیانیش کمار اور وزرات داخلہ کے اعلیٰ افسران بھی مرکزی وزیر کے ہمراہ ریاست کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔

      راجناتھ سنگھ نے بدھ کے روز یہاں گورنر این این ووہرا کے ساتھ راج بھون میں ریاست میں سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری اور نوجوانوں کو ترقیاتی عمل میں شریک کرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ راج بھون کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر نے امر ناتھ  یاترا کے بارے میں بھی وزیر داخلہ کو جانکاری دی۔ وزیر داخلہ نے بدھ کو سری نگر کے لئے روانہ ہونے سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا ’جموں وکشمیر کے دو روزہ دور پرسری نگر جارہا ہوں۔ دورے کے دوران ریاست کی سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ امرناتھ  کی گھپا پر حاضری بھی دوں گا‘۔

      وزیر داخلہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران ریاست کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ امرناتھ گھپا میں شیو لنگم کا درشن بھی کرنے والے تھے۔ تاہم وادی میں ناسازگار موسم کی وجہ سے وہ امرناتھ گھپا میں حاضری نہیں دے پائے۔28 جون کو شروع ہوچکی سالانہ امرناتھ یاترا 26اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر خصوصی پوجا کے ساتھ اختتام پزیر ہوگی۔  وزیر داخلہ نے اس سے قبل 7 جون کو ریاست کا دورہ کیا تھا۔ تاہم یہ ریاست میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت گرنے کے بعد مسٹر راجناتھ سنگھ کا پہلا ’دورہ جموں وکشمیر‘ تھا۔
      First published: