ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کرناٹک سے لے کر کیرانہ تک کمل کھلے گا: لکھنو میں راجناتھ سنگھ کا دعوی

لکھنو: اپنے پارلیمنانی حلقہ لکھنو میں دو روزہ دورہ پر پہنچے مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو سی ایم ایس میں منعقدہ ٹیچرس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس دوران راجناتھ سنگھ نے کہاکہ اساتذہ پر پوری قوم کی تعمیر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک سے لے کر کیرانہ تک کمل کھلے گا: لکھنو میں راجناتھ سنگھ کا دعوی
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ: فائل فوٹو

لکھنو: اپنے پارلیمنانی حلقہ لکھنو میں دو روزہ دورہ پر پہنچے مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو سی ایم ایس میں منعقدہ ٹیچرس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس دوران راجناتھ سنگھ نے کہاکہ اساتذہ پر پوری قوم کی تعمیر کی ذمہ داری ہوتی  ہے۔


تقریب کے بعد وزیرداخلہ نے میڈیا سے بات چیت میں کرناٹک میں بی جے پی کی جیت کا دعوی کیا ہے۔ حالانکہ اس دوران یو پی کی قانونی نظم ونسق سے متعلق سوالات پر وزیرداخلہ نے بس اتنا کہا کہ پہلے سے حالت کافی بہتر ہے۔


کرناٹک الیکشن کو لے کر پوچھے گئے سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ کرناٹک سے لے کر کیرانہ تک کمل کھلے گا۔ راجناتھ نے کہا کہ کرناٹک میں مکمل اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی سرکار آئے گی۔ واضح رہے کہ کرناٹک  اسمبلی الیکشن کے ساتھ ہی یوپی کے کیرانہ میں لوک سبھا الیکشن ہورہا ہے۔ یہ سیٹ بی  جے پی لیڈر حکم سنگھ کی موت پر خالی ہوئی ہے۔ بی جے پی نے یہاں سے حکم سنگھ کی بیٹی کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہیں الیکشن میں سماجوادی پارٹی نے قومی لوک دل کی امیدوار تبسم حسن کو حمایت دی ہے۔


وہیں یوپی میں ہورہے انکائونٹر اور ریاست سے متعلق سوال پوچھنے پر راجنا تھ سنگھ بچتے نظرآئے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ یوپی کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ حالانکہ وزیرداخلہ نے اتنا ضرور کہا کہ یوپی میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔

 
First published: May 10, 2018 07:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading