نئی دہلی: حکومت نے آج راجیہ سبھا میں واضح کیا کہ جموں و کشمیرمیں ایسے حالات بن گئے تھے کہ وہاں صدر راج نافذ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا تھا، لیکن اگر الیکشن کمیشن ریاست میں آئندہ لوک سبھا الیکشن کے ساتھ اسمبلی الیکشن کرانا چاہئے تو حکومت اس کے لئے تیارہے۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیرمیں صدر راج نافذ کرنے سے متعلق تجویزکی توثیق پرآج ایوان میں ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاست میں علاحدگی کے جذبات کو بڑھنے کے لئے ذمہ دار نہیں ہے، اس کے بیج آزادی سے پہلے سے ہی اس وقت بو دیئےگئے تھے، جب ملک کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ اس کے بعد علاحدگی کے جذبہ کوکم کرنے یا ختم کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔
وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے جواب کے بعد ایوان نےاس تجویزکو صوتی ووٹوں سے منظورکرلیا گیا۔ لوک سبھا اس ضمن کی تجویزکو پہلے ہی منظورکرچکی ہے۔ جموں وکشمیر میں گورنرراج کے 6 ماہ مکمل ہونے کے بعد گورنرکی سفارش پرگذشتہ 20 دسمبرکوصدر راج نافذ ہوگیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔