شہریت بل صرف آسام کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے ہے : وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت آسام سمیت شمال مشرق کی سبھی ریاستوں کے لوگوں کی شناخت اور ثقافت کے تحفظ اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ وہاں کے ترقیاتی کاموں کےلئے پرعزم ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت آسام سمیت شمال مشرق کی سبھی ریاستوں کے لوگوں کی شناخت اور ثقافت کے تحفظ اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ وہاں کے ترقیاتی کاموں کےلئے پرعزم ہے۔ مسٹر سنگھ نے شہریت ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد شمال مشرق کی کچھ ریاستوں میں بند کے بعد بگڑے حالات پر ایوان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو آسام ،تریپورہ اور میگھالیہ میں تشدد کے کچھ واقعات کی اطلاع ملی ہے لیکن وہ ایوان کو بتانا چاہتے ہیں کہ اب شمال مشرق کی سبھی ریاستوں میں حالات قابو میں ہیں اور وہاں امن و امان برقرار ہے۔مرکزی حکومت اس معاملے میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورت حال پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ضرورت پڑی تو وہ خود شمال مشرق کی سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے شمال مشرق میں سکیورٹی نظام میں غیر متوقع بہتری ہوئی ہے اور ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی آئی ہے۔حکومت نے شمال مشرق کے لوگوں کے برسوں سے التوامیں پڑے مطالبات کو پورا کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک شہریت ترمیمی بل کا سوال ہے تو حکومت اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ اس سلسلے میں کچھ غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ صرف آسام تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ بل پورے ملک کےلئے ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔