ماؤ نواز ایک ہاری ہوئی جنگ لڑرہے ہیں، ہم وزیراعظم کی سیکورٹی کے لئے سنجیدہ ہیں: راجناتھ سنگھ
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ماؤ نواز ایک ہاری ہوئی جنگ لڑرہے ہیں اور ان کی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماؤ نوازوں کی دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع کی تعداد 135 سے کم ہوکر 90 رہ گئی ہے اور ان میں سے صرف 10 اضلاع زیادہ متاثرہ ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ماؤ نواز ایک ہاری ہوئی جنگ لڑرہے ہیں اور ان کی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماؤ نوازوں کی دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع کی تعداد 135 سے کم ہوکر 90 رہ گئی ہے اور ان میں سے صرف 10 اضلاع زیادہ متاثرہ ہیں۔
جموں: مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ماؤ نواز ایک ہاری ہوئی جنگ لڑرہے ہیں اور ان کی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماؤ نوازوں کی دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع کی تعداد 135 سے کم ہوکر 90 رہ گئی ہے اور ان میں سے صرف 10 اضلاع زیادہ متاثرہ ہیں۔ وزیر داخلہ نے یہ باتیں گذشتہ شام یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہیں۔ وہ ان رپورٹوں پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے جن کے مطابق ماؤ نواز وزیر اعظم نریندر مودی کو سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے طرز پر قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کو لیکر سنجیدہ ہیں اور سیکورٹی کو یقینی بنانے میں کئی سیکورٹی ایجنسیاں لگی ہوئی ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے کہا ’ہم اپنے وزیر اعظم کی سیکورٹی کو لیکر سنجیدہ رہتے ہیں۔ ماؤ نوازوں کا جہاں تک سوال ہے، ان کے بارے میں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس وقت ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ماؤسٹ دہشت گردی میں اب بہت کمی آچکی ہے۔ یہ پہلے دیش کے 135 ضلعے تھے جو ماؤسٹ دہشت گردی سے متاثر تھے۔ آج ایسے صرف 90 ضلعے بچے ہیں۔ چار سالہ کامیابیوں کو بتا رہا ہوں۔ زیارہ متاثر اضلاع کی تعداد صرف دس ہے‘۔ انہوں نے کہا ’یہ ماؤسٹ دہشت گرد اب اپنی ہاری ہوئی لڑائی لڑرہے ہیں۔ اس دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ جیسے شمال مشرقی ریاستوں میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے۔ شمالی مشرقی ریاستوں میں دہشت گردی میں 85 فیصد کمی آئی ہے۔ آئے دن وہاں پر ہلاکتیں ہوتی تھیں‘۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔