وزارت داخلہ نے ریاستوں کو بھیجا الرٹ، ووٹوں کی گنتی کے دن بنائے رکھیں لا اینڈ آرڈر
وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اورپولیس سربراہ کوووٹوں کی گنتی سے قبل الرٹ کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اورڈی جی پی کو الرٹ کیا ہے کہ وہ تمام طرح کے حالات کے لئے تیاررہیں کیونکہ مختلف ریاستوں میں فساد بھڑک سکتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے ملک کی تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اورپولیس سربراہان (ڈی جی پی) کو الرٹ بھیجا ہے۔ انہیں یہ الرٹ جمعرات 23 مئی کوہونے والی ووٹوں کی گنتی سے متعلق جاری کیا گیا ہے۔ الرٹ پیغام میں ووٹوں کی گنتی والے دن مختلف ریاستوں میں فسادات برپا ہونے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ریاستوں اورمرکزکے زیراقتدارخطوں میں لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ لوک سبھا الیکشن سات مرحلوں میں منعقد ہوئے تھے۔ الیکشن کا پہلا مرحلہ 11 اپریل سے شروع ہوکر19 مئی تک چلا تھا۔ ووٹوں کی گنتی جمعرات کویعنی 23 مئی کوہونی ہے، جس کے پیش نظروزارت داخلہ نے ریاستوں کو الرٹ جاری کیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کی ناگہانی حادثات سے وقت رہتے ہوئے نمٹا جاسکے یا کسی بھی اس طرح کے حادثات کو روکا جاسکے۔
قابل ذکرہے کہ الیکشن ختم ہونےکے بعد میڈیا رپورٹس میں کچھ مقامات پرای وی ایم بدلنے جیسی خبریں آئی تھیں۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نےاس طرح کےکسی بھی حادثہ سےانکارکیا ہے۔ ان کےمطابق ای وی ایم فل پروف ہےاوراسٹرانگ روم میں سخت سیکورٹی میں ہے۔
Ministry of Home Affairs alerts the State Chief Secretaries & DsGP
regarding possibility of eruption of violence in different parts of the
country in connection with the counting of votes tomorrow. MHA
asks States and UTs to maintain law & order, peace & public tranquility. pic.twitter.com/0rZ9TNsC2b
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔