உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے تعینات ہوئے این ایس جی کمانڈوز

    جموں شمیر دہشت گردوں سے نمٹنے کو تعینات ہوئے این ایس جی:(علامتی تصویر)۔

    جموں کشمیر میں در اندازی اور دہشت گردانہ واقعات میں گزشتہ ایک ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔

    • Share this:
      جموں کشمیر میں در اندازی اور دہشت گردانہ واقعات میں گزشتہ ایک ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے وہاں نیشنل سکیورٹی گارڈس یعنی این ایس جی کی  ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ وزرات داخلہ کو امید ہے کہ این ایس جی کی تعیناتی سے وہاں دہشت گردانہ واقعات پر لگام لگے گی۔ وہیں اس سے این ایس جی کو بھی لائیو انکاؤنٹر سے نمٹنے کا تجربہ ملے گا۔

      وزارت داخلہ میں ایک ماہ پہلے ہوئی ایک اہم میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری ملی تھی۔وزارت سے منسلک ذرائع کے مطابق ،وادی میں بڑھ رہے تشدد کے مدنظر فی الحٓال این ایس جی کی ہٹ ہاؤس انٹروینشن کی ٹیم بھیجی گئی ہے۔

      در اصل جموں کشمیر  میں بی جے پی۔ پی ڈی پی اتحاد ٹوٹنے کے بعد محبوبہ مفتی کی حکومت گر گئی جس کے بعد یہاں گورنر راج نافذ ہے۔
      First published: