عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کیس : گمشدہ فائلوں کے معاملہ میں وزارت داخلہ نے درج کرائی ایف آئی آر
عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کیس سے متعلق گمشدہ فائلوں کے سلسلہ میںو زارت داخلہ نے ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ وزارت داخلہ کے اس قدم کے بعد ایک مرتبہ پھر عشرت جہاں انکاونٹر کے سرخیوں میں آجانے کا امکان ہے
عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کیس سے متعلق گمشدہ فائلوں کے سلسلہ میںو زارت داخلہ نے ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ وزارت داخلہ کے اس قدم کے بعد ایک مرتبہ پھر عشرت جہاں انکاونٹر کے سرخیوں میں آجانے کا امکان ہے
نئی دہلی : 2004 کے عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کیس سے متعلق گمشدہ فائلوں کے سلسلہ میںو زارت داخلہ نے ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ وزارت داخلہ کے اس قدم کے بعد ایک مرتبہ پھر عشرت جہاں انکاونٹر کے سرخیوں میں آجانے کا امکان ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک انڈر سکریٹری نے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانہ میں آئی پی سی کی دفعہ 409 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے ، جس میں پولیس سے اس بات کی تفتیش کی اپیل کی گئی ہے کہ کیس سے وابستہ پانچ فائلیں کیوں ، کیسے اور کن حالات میں غائب ہوئیں۔
وزارت داخلہ نے یہ قدم ایڈیشنل سکریٹری کے قیادت والے تفتیشی پینل کی اس رپورٹ کے بعد اٹھایا ہے ، جس میں پینل نے کہا ہے کہ یہ فائلیں ستمبر 2009 میں غائب ہوئیں ۔ خیال رہے کہ اس وقت کانگریس کے لیڈر پی چدمبرم وزیر داخلہ تھے۔
تاہم تفتیشی پینل نے پی چدمبرم یا یوپی اے حکومت کے کسی لیڈر کے نام کا اپنی رپورٹ میں کوئی تذکرہ نہیں کیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔