ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون 2.0: پورے ملک میں آج سے کھل سکیں گی سبھی دوکانیں، ہاٹ اسپاٹ اور مالس پر جاری رہے گی پابندی

وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں 25 اپریل سے کھلنے والی دوکانوں میں 50 فیصد ملازم ہی کام کرسکیں گے۔ ان سبھی کو ماسک ضروری ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرنا ہوگا۔ 

  • Share this:
لاک ڈاون 2.0: پورے ملک میں آج سے کھل سکیں گی سبھی دوکانیں، ہاٹ اسپاٹ اور مالس پر جاری رہے گی پابندی
واضح رے کہ ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائےگئےلاک ڈاون (Lockdown 2.0) کے تحت سبھی غیر ضروری سامان کی دوکانیں بند رکھنےکے احکامات دیئے گئے تھے۔ لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھایا جاچکا ہے۔ ایسے میں جمعہ کی شب وزارت داخلہ نے اس سے متعلق بڑا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اس کے تحت 25 اپریل سے پورےملک میں اب غیر ضروری سامان کی دوکانیں بھی کھولی جاسکیں گی، لیکن اس دوران کچھ شرطوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ یہ حکم میونسپل کارپوریشن کی سرحد کے تحت آنے والی دوکانوں کےلئے ہے۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائےگئےلاک ڈاون (Lockdown 2.0) کے تحت سبھی غیر ضروری سامان کی دوکانیں بند رکھنےکے احکامات دیئے گئے تھے۔ لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھایا جاچکا ہے۔ ایسے میں جمعہ کی شب وزارت داخلہ نے اس سے متعلق بڑا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اس کے تحت 25 اپریل سے پورےملک میں اب غیر ضروری سامان کی دوکانیں بھی کھولی جاسکیں گی، لیکن اس دوران کچھ شرطوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ یہ حکم میونسپل کارپوریشن کی سرحد کے تحت آنے والی دوکانوں کےلئے ہے۔




وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں 25 اپریل سے کھلنے والی دوکانوں میں 50 فیصد ملازم ہی کام کرپائیں گے۔ ان سبھی کو ماسک پہننا ضروری ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرنا ہوگا۔ حکم کے مطابق ملک میں ابھی شاپنگ کمپلیکس اور مال میں دوکانیں نہیں کھولی جاسکیں گی۔ شاپنگ کمپلیکس اور مال میں ابھی یہ اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی نان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں دوکانیں کھولی جاسکیں گی۔ کنٹینمنٹ علاقوں میں دوکانیں نہیں کھولی جاسکیں گی۔

وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں 25 اپریل سے کھلنے والی دوکانوں میں 50 فیصد ملازم ہی کام کرسکیں گے۔ تصویر: پی ٹی آئی
وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں 25 اپریل سے کھلنے والی دوکانوں میں 50 فیصد ملازم ہی کام کرسکیں گے۔ تصویر: پی ٹی آئی


وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق مرکزی حکومت نے رہائشی کالونیوں کے سامنے بنی سبھی دوکانوں اور اسٹینڈ- الون دوکانوں کو کھولنےکی اجازت دے دی ہے جو نگر پالیکا کارپوریشن اور نگر پالیکاوں کی سرحد کے اندر آتی ہوں، لیکن اس اجازت کے ساتھ وزارت داخلہ نے کچھ شرطیں بھی نافذ کی ہیں۔
First published: Apr 25, 2020 09:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading