உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھارت بند: راجستھان، یوپی اور ایم پی میں الرٹ، وزارت داخلہ نے جاری کی ایڈوائزری

    نئی دہلی :ایس سی۔ ایس ٹی ایکٹ کے خلاف دلتوں کی زور دار مخالفت کے بعد آج منگل کے روز سورنوں نے بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی :ایس سی۔ ایس ٹی ایکٹ کے خلاف دلتوں کی زور دار مخالفت کے بعد آج منگل کے روز سورنوں نے بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ کسی بھی تنظیم نےاس کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ بتا دیں کہ 2 اپریل کو دلتوں نے ایس سی۔ ایس ٹی ایکٹ کے خلاف بھارت بند کیا تھا جس سے ملک بھر میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ مظاہرین نے سرکاری اور نجی اشیا کو آگ کے حوالے کر دیا اور توڑپھوڑ کی تھی۔مدھیہ پر دیش ،راجستھان اور اتر پردیش میں تقریبا 12 لوگوں کی اس کشیدگی میں موت ہو گئی تھی۔ اسی کی مخالفت میں اب سورنوں نے بھی بھار ت بند کا فیصلہ لیا ہے۔

      اس واقعہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے الرٹ جاری کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے پہلے سے ہی اس معا ملہ میں ایڈوائزری جاری کر دی ہے کہ قانون و انتظام کی صورت حال کو پوری طرح سے بنائے رکھا جائے۔ اگر کہیں بھی قانون و انتظام کی صورت حال خراب ہوتی ہے تو اس کے لئے براہ راست طور پر ڈی ایم اور ایس پی ذمہ دار ہوں گے۔

      وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو دفعہ 144 نافذ کر دیا جائے۔ وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ حساس علاقوں میں گشتی تیز کر دی جائے۔
      First published: