نئی دہلی : کشمیر میں گزشتہ تین دہائی سے جاری تنازع کے درمیان وزارت داخلہ ہندوستانی فوج میں وہاں کے مقامی لوگوں کی بھرتی کرے جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ ہندوستان کی مسلح افواج کے مختلف محکموں میں 16460 عہدوں پر بھرتی کیلئے ویکنسی نکالنے جا رہی ہے، جس میں صرف جموں و کشمیر کے مقامی لوگ ہی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 1000 مقامی لوگوں کو سی آر پی ایف کی بٹالین میں شامل کیا جائے گا ۔ ان میں سے دو بستريا بٹالین کی طرز پر لائے جائیں گے، جس میں مقامی قبائلیوں کو شامل کیا جائے گا۔ ان کا استعمال سی آر پی ایف بستر میں نکسلیوں کے خلاف جنگ میں کرے گی۔
خیال رہے کہ وادی کشمیر میں صورتحال معمول پر لانے کیلئے 10000 اسپیشل پولیس افسر (ایس پی او)، 5 نئی انڈین ریزرو بٹالین (آئی آر بی ) میں 5381، مرکزی مسلح پولیس فورس (سی آر پی ایف ) میں 1079 جوانوں کی بھرتی پر وزارت داخلہ نے مہر لگا دی ہے ۔
وزارت داخلہ کے سینئر سیکورٹی حکام اور ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ آسام رائفلز میں تعینات کئے گئے جوانوں کی چھوٹی سی تعداد کے علاوہ 1079 جوانوں کی آخری کیٹیگری کا استعمال سی آر پی ایف کی دو بٹالین کو بنانے میں کیا جائے گا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔