نئی دہلی۔ گرمیت رام رحیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت کو ہریانہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پنچکولہ کے پولیس کمشنر نے کہا کہ اسے بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سات ریاستوں کی پولیس گزشتہ 38 دنوں سے رام رحیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت کو تلاش کر رہی تھی، لیکن وہ کہاں چھپی بیٹھی تھی، اسے کوئی نہیں جانتا تھا۔ منگل کو اس نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیا اور اپنے اوپر عائد الزامات پر صفائی دی۔
ہنی پریت نے میڈیا میں دی تھی یہ صفائی نجی چینل کو دئیے ایک انٹرویو میں ہنی پریت نے کہا کہ میں فرار نہیں تھی، میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔ دوسری طرف، اس نے کہا کہ عدالت نے ہی مجھے اجازت دی تھی تبھی میں پاپا کے ساتھ بیٹھ کر ان کے ساتھ کورٹ تک گئی تھی۔
ہنی پریت نے بتایا کہ اچانک لک آوٹ نوٹس کی بات سن کر میرے دماغ میں ڈر سما گیا تھا۔ رام رحیم کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہنی پریت نے کہا کہ میڈیا میں باپ بیٹی کے رشتہ کو گندے طریقہ سے اچھالا گیا۔
ہنی پریت نے رام رحیم کے ساتھ اپنے رشتوں کو پاک صاف بتایا اور کہا کہ کیا باپ اپنی بیٹی کے سر پر ہاتھ نہیں پھیر سکتا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔