உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی "عمران " حکومت سے ہندوستان کو امید ، دہشت گردی سے پاک جنوبی ایشیا کی تعمیرمیں ملے گی مدد

    عمران خان ۔ فائل فوٹو۔

    عمران خان ۔ فائل فوٹو۔

    ہندستان پر امن ، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی خواہش کرتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے سنیچر کو پاکستان کے الیکشن پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ ردعمل ظاہر کیا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندستان پر امن ، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی خواہش کرتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے سنیچر کو پاکستان کے الیکشن پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ ردعمل ظاہر کیا۔
      ترجمان نے کہاکہ ہم اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ پاکستان کے عوام نے عام انتخابات کے ذریعہ جمہوریت پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ ہندستان پڑوسی ملک کے طورپر پر امن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی خواہش کرتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت تشدد، دہشت گردی سے پاک، ترقی یافتہ ، محفوظ اور مستحکم جنوبی ایشیا کی تعمیر کے لئے مثبت کام کرے گی۔
      خیال رہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے 56 گھنٹے یعنی تقریبا دو دن بعد ہفتہ کو مکمل عبوری نتائج کا اعلان کیا، جن میں کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سب سے زیادہ 115 سیٹیں ملی ہیں۔ کم از کم پانچ پارلیمانی سیٹوں پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی ہونی ہے ، ایسی صورت میں یہ اعداد و شمار تبدیل ہوسکتے ہیں۔ سابق صدر نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کو 64 اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو 43 سیٹیں ملی ہیں۔ متحدہ ا مجلس عمل (ایم ایم اے) کی جھولی میں 12 سیٹیں گئی ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ -پاكستان کو چھ سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔
      First published: