ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شرمناک : آئی سی یو میں آکسیجن لگی نابالغ لڑکی کا اسپتال کے اسٹاف نے نشے کے انجکشن دیکرکیا ریپ

لڑکی کو کھیت پر کا م کرتے وقت سانپ نے کاٹ لیا تھا۔ جس کے بعد اسے میدھانس اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ لڑکی نے بتایا کہ رات کے وقت اسے جب آئی سی یو میں کوئی بھی مریض نہیں تھا۔ تب نشے کے انجکشن دیکراس کا ریپ کیا۔

  • Share this:
شرمناک :  آئی سی یو میں آکسیجن لگی نابالغ لڑکی کا اسپتال کے اسٹاف نے نشے کے انجکشن دیکرکیا ریپ
لڑکی نے بتایا کہ رات کے وقت اسے جب آئی سی یو میں کوئی بھی مریض نہیں تھا۔ تو اس دوران کمپاؤنڈر اور اس کے 4 دیگر ساتھیوں نے اس کا ریپ کیا۔

یوپی کے بریلی میں ایک نجی اسپتال میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں آئی سی یو میں داخل لڑکی کے ساتھ اسپتال کے کمپاؤنڈر اور اسٹاف کے 4 دیگر لوگوں نے ریپ کیا۔ واقعے کی جانکاری ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

سبھاش نگر تھانہ علاقے کے بدایوں روڈ پر واقع مودھانس اسپتال میں 5 دن پہلے بھمورا کی ایک لڑکی کو کھیت پر کا م کرتے وقت سانپ نے کاٹ  لیا تھا۔ جس کے بعد اسے میدھانس اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ لڑکی نے بتایا کہ رات کے وقت اسے جب آئی سی یو میں کوئی بھی مریض نہیں تھا۔ تو اس دوران کمپاؤنڈر اور اس کے 4 دیگر ساتھیوں نے اس کو نشے کے انجکشن دیا اور جب اس نے مخالفت کی تو اس کے ہاتھ ۔ پاؤں اور منھ کو باندھ دیا گیا۔ اس کے بعد پانچوں نے اس کے ساتھ ریپ کیا۔

آپ بیتی بتانے کیلئے تین دن تک لڑکی تڑپتی رہی ۔ جمعہ کو ماسک ہٹانے کے بعد لڑکی نے یہ بات اپنی دادی کو بتائی۔ اس کے بعد اہل کانہ نے 100 نمبر پر فون کرکے پورے معاملے کی جانکاری پولیس کو دی۔ وہیں اس معاملے میں ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان کی بنیاد پر تھانے میں ملزمان کے خلاف ایف آئیر درج کی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔


یہ بھی پڑھیں

نشیلی دوا کھلا کرنابالغ لڑکی کی اسپتال میں کی اجتماعی عصمت دری ، ملزم گرفتار
نابالغ لڑکی کا 55 سالہ شخص نے کر دیا ریپ ، 5 ماہ سے حاملہ ہے بچی
تین سال کی بچی سے ریپ اور دو بہنوں کے قتل میں گرودوارے کے 55 سال کے سیوا دار کو سزائے موت

واضح ہو کہ ایس پی نے کہا کہ اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جائے گی اور جانچ کے بعد ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ حالانکہ ابھی تک معاملے میں پولیس نے اسپتال کے اسٹاف کو حراست میں نہیں لیا ہے۔
First published: Nov 04, 2018 08:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading