FAQs on Rs 2000 Notes: کیسے بدلیں 2000 روپے کے نوٹوں کو- آپ کے ذہن میں اٹھ رہے 10 بڑے سوالوں کے جواب

کیسے بدلیں 2000 روپے کے نوٹوں کو- آپ کے ذہن میں اٹھ رہے 10 بڑے سوالوں کے جواب

کیسے بدلیں 2000 روپے کے نوٹوں کو- آپ کے ذہن میں اٹھ رہے 10 بڑے سوالوں کے جواب

گزشتہ ہفتے اچانک 2000 روپے کا نوٹ چلن سے باہر کر دیے جانے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ عوام اپنے پاس موجود نوٹوں کو 30 ستمبر 2023 بروز ہفتہ تک بینکوں میں جا کر چھوٹے نوٹوں کی صورت میں بدلوا سکتے ہیں یا پھر اپنے پاس موجود 2,000 روپے کے نوٹوں کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا سکتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: گزشتہ ہفتے جمعہ (19 مئی 2023) کو اچانک 2000 روپے کا نوٹ چلن سے باہر کر دیے جانے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ عوام اپنے پاس موجود نوٹوں کو 30 ستمبر 2023 بروز ہفتہ تک بینکوں میں جا کر چھوٹے نوٹوں (500 روپے یا 100 روپے یا اس سے بھی چھوٹی مالیت کے نوٹ) کی صورت میں بدلوا سکتے ہیں یا پھر اپنے پاس موجود 2,000 روپے کے نوٹوں کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ سنہ 2016 میں ہوئی نوٹ بندی (جس میں پہلے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کا اچانک بند کر دینے کا اعلان کیا گیا تھا) کے دوران نئے نوٹوں کی محدود دستیابی نے عوام کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہی واقعات کو یاد کرتے ہوئے عوام کے ذہن میں اس بار بھی کئی طرح کے سوال جنم لے رہے ہیں۔ ہم آپ کے لیے لیکر آئے ہیں، ایسے سبھی سوالوں کے جواب۔۔۔

    2000 روپے کے نوٹوں کو چھوٹے نوٹوں میں بدلوانے سے جڑے 10 بڑے سوالوں کے جواب

    1. کیا 2000 روپے کا نوٹ بھی کچھ سال پہلے بند کر دیے گئے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کی طرح بند یا ختم (Demonetise) کر دیا گیا ہے...؟
    2,000 روپے کے نوٹ کو چلن سے نکال دیا گیا ہے، لیکن اسے بند یا ختم (Demonetise) نہیں کیا گیا ہے اور 2000 روپے کا نوٹ قانونی ٹینڈر کے طور پر جاری رہے گا۔

    2. کیا 2000 روپے کے صرف 10 نوٹ یعنی 20,000 روپے ہی بدلے جا سکیں گے...؟
    آر بی آئی کے اعلان کے مطابق، کسی بھی بنیک کی کسی بھی شاخہ میں کوئی بھی شخص ایک وقت میں 2000 روپے کے 10 سے زیادہ نوٹ (یعنی 20,000 روپے سے زیادہ) نہیں بدلوا سکے گا، لیکن ایک ہی دن میں اگر کوئی شخص بار بار بینک کاؤنٹر پر جا کر نوٹ بدلوا سکتا ہے، تو اسے اجازت ہوگی… یعنی اگر کوئی شخص ایک دن میں 10-12 بار لائن میں کھڑے ہونے کے بعد کاؤنٹر پر پہنچتا ہے، تو وہ ہر بار 10-10 نوٹ کر ایک ہی دن میں 100 سے 120 نوٹ بدلوا سکے گا۔ کوئی بھی شخص نوٹ بدلوانے کا کام کئی دنوں تک کر سکتا ہے۔

    این آئی اے کے سامنے لارینس بشنوئی کا بڑا اعتراف، کہا- سلمان خان سمیت یہ لوگ ہیں میری ہٹ لسٹ میں

    نتیش کمار نے کی ملکاارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے ملاقات، اپوزیشن اتحاد کو لے کر کانگریس نے کیا بڑا اعلان

    3. کیا 2000 روپے کے نوٹوں کو بدلوانے کے لیے پچھلی نوٹ بندی کی طرح ہی بینکوں میں فارم بھرنا ہوگا...؟
    2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے کوئی فارم نہیں بھرنا پڑے گا۔ 2000 روپے کا نوٹ بدلنے کے لیے بینک پہنچنے والے شخص کو کسی قسم کا شناختی ثبوت دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    4. کیا 2000 روپے کے نوٹوں کو بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی بھی کوئی حد ہے؟
    2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے ایک وقت میں 10 نوٹوں کی حد مقرر کی گئی ہے، لیکن 2000 روپے کے نوٹ کی صورت میں بینک اکاؤنٹ میں کوئی بھی رقم جمع کی جا سکتی ہے اور اس کے لیے کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، بینک اکاؤنٹ میں نقد رقم جمع کرنے سے متعلق پہلے سے موجود اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

    5. کیا 2,000 روپے کا نوٹ اب قانونی ٹینڈر ہے اور اسے خریداری یا ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے...؟
    آر بی آئی کے اعلان کے مطابق، 2000 روپے کا نوٹ قانونی ٹینڈر ہے اور ایسا ہی رہے گا۔ یعنی اس کے ذریعے کوئی بھی خریداری یا ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

    6. کیا بینک اکاؤنٹ نہیں ہونے کی صورت میں 2000 روپے کے نوٹ بدلوا سکتے ہیں؟
    جی ہاں... بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی کسی بھی بینک کی کسی بھی برانچ میں جا کر 2000 روپے کے نوٹ بدلوائے جا سکتے ہیں۔

    7. کیا 2000 روپے کے نوٹ صرف اسی بینک برانچ میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں جس میں آپ کا اکاؤنٹ ہے...؟
    نہیں... 2000 روپے کے نوٹ بدلوانے کے لیے، آپ کسی بھی بینک کی کسی بھی برانچ میں جا سکتے ہیں اور نوٹ بدلوائے جا سکتے ہیں۔

    8. کیا بزرگ شہری 2000 کے 10 روپے سے زیادہ نوٹ بدلوا سکتے ہیں...؟
    نہیں... بزرگ شہریوں کو بھی ایک وقت میں 2000 روپے کے 10 نوٹ بدلنے کی اجازت ہے... تاہم، دوسرے لوگوں کی طرح بزرگ شہریوں کے لیے بھی نوٹ تبدیل کرنے کے بجائے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی کوئی حد نہیں ہے اور کسی بھی تعداد میں نوٹ بینک اکاؤنٹ میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔

    9. 2000 روپے کے نوٹوں کو کب تک بینک میں جا کر بدلوایا جا سکتا ہے؟
    آر بی آئی کی فی الحال اعلان کے مطابق، 2000 روپے کے نوٹوں کو منگل، 23 مئی، 2023 سے ہفتہ، 30 ستمبر، 2023 تک بینک جا کر تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

    10. 2000 روپے کے نوٹوں کو کب تک بینک کھاتوں میں جمع کروایا جا سکتا ہے؟
    آر بی آئی کی فی الحال اعلان کے مطابق، 2000 روپے کے نوٹوں کو منگل، 23 مئی، 2023 سے ہفتہ، 30 ستمبر، 2023 تک بینک کھاتوں میں جمع کروایا جاسکتا ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: