کانپور : کیا کبھی ایسا ممکن ہے کہ جو آپ سوچیں وہی سامنے والا سوچے، آپ کی پسند اور ناپسند سامنے والے کی بھی پسند اور ناپسند بن جائے۔ آپ کا جواب ہوگا نہیں، لیکن اب یہ ممکن ہے۔ آپ کی ہر پسند اور نا پسند کا خیال ایک روبوٹ رکھے گا۔کانپورآئی آئی ٹی میں ایک ایسے ہی روبوٹ بنایا گیا ہے ، جو برین اسینسگ کے ذریعے اموشنس کو سمجھتا ہے۔ اموشنس کے حساب سے ہی یہ روبوٹ رد عمل کا اظہار کرتا ہے۔
کانپور آئی آئی آئی ٹی میں ان دنوں فیسٹیول ٹیك كرت جاری ہے، جس میں ملک بیرون ملک کے طلبہ وطالبات اپنی جدید کاوشوں کی نمائش کر رہے ہیں۔ اس فیسٹیول میں روبوٹ مانو سب کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ فیسٹیول کے ایک اسٹال پر ڈانس کرتا یہ روبوٹ تمام لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتا ہے۔ لیکن یہ روبوٹ صرف ڈانس ہی نہیں کرتا سکتا ، بلکہ کئی طریقوں میں روبوٹکس میں آنے والی تبدیلیوں کا نمونہ ہے۔
یہ روبوٹ کسی بھی شخص کے اموشنس کو سمجھ کر اس کے حساب سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انسانی دماغ کی کلوننگ کے ذریعے یہ روبوٹ ردعمل کر سکتا ہے۔ ٹیک كرت میں مانو نام کے روبوٹ کوپیش کرنے والے دیواکر کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ میں ایک ڈیوائس لگا کر انسان کے دماغ کی کلوننگ کی گئی ہے۔ دماغ کی ہر سرگرمی کو سمجھنے کی یہ روبوٹ صلاحیت رکھتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔