ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شوہرنے بیوی کو کلہاڑی سے کاٹ کرقتل کردیا، پھرخود بھی زہرکھا کردے دی جان

ہریانہ کے بھوانی ضلع کے کھرک گاؤں میں ایک شوہرنے اپنی بیوی کی کلہاڑی سے کاٹ کرقتل کردیا اورپھر خود بھی زہرکھاکرخود کشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر بیوی دونوں کی یہ دوسری شادی تھی اوران کے پانچ بچے تھے۔

  • Share this:
شوہرنے بیوی کو کلہاڑی سے کاٹ کرقتل کردیا، پھرخود بھی زہرکھا کردے دی جان
بھوانی میں شوہرنے بیوی کو کلہاڑی سے کاٹ کرقتل کردیا۔ علامتی تصویر

بھوانی: ہریانہ کے بھوانی ضلع کے کھرک گاؤں میں ایک شوہرنےاپنی بیوی کوکلہاڑی سے کاٹ کرقتل کردیا اورپھرخود بھی زہرکھاکرخود کشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر بیوی دونوں کی یہ دوسری شادی تھی اوران کے پانچ بچے تھے۔ فی الحال صدرتھانہ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔


گھریلواختلاف کے سبب بیوی کواتارا موت کے گھاٹ


اطلاعات کے مطابق کھرک باشندہ اجیت کی کچھ سال پہلے انجوسے دوسری شادی ہوئی تھی۔ انجوکی بھی یہ دوسری شادی تھی۔ اجیت پہلےتین بچوں کا باپ تھا اوراب انجو سے شادی کرنےکےبعد دوبچےاورہوگئےتھے۔ انجواوراجیت فی الحال پانچ بچوں کے والدین تھے، لیکن دونوں میں گھریلواختلاف چل رہا تھا۔ بیوی 6-5 دن پہلے ہی اپنے مائیکے سے کھرک  آئی تھی۔ صبح گھریلواختلاف کےسبب شوہرنےاپنی بیوی کی کلہاڑی سےکاٹ کربے رحمانہ قتل کردیا۔


ریلوے لائن کے پاس ملی شوہرکی لاش

بتایا جارہا ہےکہ بیوی کےقتل کے بعد شوہرنےخود بھی زہرکھا لیا اورگھرسے نکل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ویریندرسنگھ اورصدرتھانہ ایس ایچ اواپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے مقتول بیوی کی لاش ان کےگھرسےاوراس کےشوہرکی لاش گاؤں کے باہر ریلوے لائن کے پاس سے برآمد کیا۔ پوسٹ مارٹم کےلئے دونوں کی لاش کو چودھری بنسی لال شہری اسپتال لایا گیا۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
First published: Dec 08, 2019 09:48 PM IST