ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شوہر نے بیوی پر غیر مرد سے ہمبستر ہونے کا بنایا دباؤ انکار کرنے پر دیا طلاق ، دیور بولا ۔ میرے ساتھ کر لو حلالہ

دیور کی آڈیو فون میں ریکارڈ ہو گئی ہے جو فرزانہ نے پولیس کو دے دی ہے۔ وہیں اس معاملے میں فرزانہ کی تحریر پر ایس پی سٹی ابھینندن سنگھ نے ایف آئی آرکا حکم دے دیا ہے۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

  • Share this:
شوہر نے بیوی پر غیر مرد سے ہمبستر ہونے کا بنایا دباؤ انکار کرنے پر دیا طلاق ، دیور بولا ۔ میرے ساتھ  کر لو حلالہ
علامتی تصویر

بدکاری کا دھندہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی کو پہلے جم کر پیٹا پھر تین طلاق دیکر گھر سے نکال دیا۔ متاثرہ نے جب معاملے کی شکایت پولیس سے کی تو دیور  بھابھی کو فون کرکے حلالہ کا دباؤ بنانےلگا۔ وہیں متاثرہ نے اپنے دیور کے کال کو ریکارڈ کرکے آڈیو پولیس کو سونپ دی ہے۔ معاملہ یوپی کے بریلی کا ہے۔


ملی جانکاری کے مطابق متاثرہ کا نام فرزانہ ہے۔ وہ ممبئی کی رہنے والی ہے۔ اس کا چار سال پہلے 30 جنوری 2014 کو نکاح بریلی کے شہر کوتوالی علاقے کے اعظم نگر کے عارف قریشی سے ہوا تھا۔ شادی کے ایک مہینے بعد ہی فرزانہ کو جہیز کیلئے پریشان کیا جانے لگا۔


فرزانہ کا الزام ہے کہ اس کا شوہر بائک کی ڈیمانڈ کر رہا تھا۔ شوہر کہتا تھا کہ پہلے بائک لاؤ اس کے بعد کام پر جاؤں گا۔ 13 نومبر کو اس کے شوہر اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور پھر اسے تین بار طلاق بول کر تین سال کی معصوم بیٹی کے ساتھ گھر سے نکال دیا۔


فرزانہ کا کہنا ہے کہ جب اس نے پولیس میں معاملے کی شکایت کی تو اس کے دیور نے اسے فون کال کیا اور حلالہ کرنے کا دباؤ بنایا۔ دیور کی آڈیو فون میں ریکارڈ ہو گئی ہے جو فرزانہ نے پولیس کو دے دی ہے۔ وہیں اس معاملے میں فرزانہ کی تحریر پر ایس پی سٹی ابھینندن سنگھ نے ایف آئی آرکا حکم دے دیا ہے۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے کہ معاملے کی جانچ کرکے آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

ہریش شرما کی رپورٹ
First published: Nov 22, 2018 11:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading