اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ناجائزتعلقات میں رکاوٹ بن رہی تھی بیوی، شوہرنے گولی مارکرلاش کوچھت سےنیچے پھینک دیا

    شوہرنے قتل کرنےکے بعد بیوی کی لاش کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔

    شوہرنے قتل کرنےکے بعد بیوی کی لاش کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔

    بیوی ناجائزتعلقات میں رکاوٹ بن رہی تھی، اس لئےشوہرنےگولی مارکراس کا قتل کردیا اورلاش کوچھت سے نیچے پھینک دیا۔

    • Share this:
      بلند شہر: اترپردیش کے بلند شہرمیں ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گولی مارکرقتل کردیا۔ اس حادثہ سے آس پاس کے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پرپہنچی بلند شہر پولیس نےلاش کو قبضے میں لےکرپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ ساتھ ہی معاملے کی جانچ بھی شروع کردی گئی ہے۔ مقتول خاتون کی شناخت 35 سال کی شبانہ کے طورپرکی گئی ہے۔ وہیں ملزم شوہرکا نام محمد عابد ہے۔

      معاملہ اگوتا تھانہ علاقے کے شریف پوربھینسرولی گاؤں کا ہے۔ مقتول اسی گاؤں کی رہنے والی تھی۔ اطلاعات کے مطابق شبانہ اورمحمد عابد کا نکاح 12 سال پہلے ہوا تھا۔ الزام ہے کہ شبانہ کے شوہرکے کسی خاتون سے ناجائزتعلقات تھے، جس کی شبانہ خاتون مخالفت کرتی تھی۔ کہا جاتا ہےکہ اس کولے کرشوہر- بیوی کے درمیان اکثرتنازعہ ہوتا تھا۔ بدھ کو شوہر- بیوی کےدرمیان تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ محمد عابد نے اپنی بیوی کی لاش کومکان کی چھت سےنیچےسڑک پرپھینک دیا اورموقع سے فرارہوگیا۔

      لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا

      حادثہ کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس اورفورنسک محکمہ کی ٹیم جائزہ لینے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس اب تحریرکی بنیاد پرمعاملہ درج کرکے کارروائی کرنے کا دعویٰ کررہی ہے۔ وہیں ایس پی سٹی اتل شریواستوکا کہنا ہے کہ ملزم شوہرکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

      بلند شہر سے سید علی کی رپورٹ
      First published: