ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بیوی نے شوہر کو پہلے پلائی شراب ، پھر عاشق کے ساتھ مل کر کیا ایسا گھنونا کام، سبھی رہ گئے دنگ

پولیس اور ایس او جی کے ذریعہ مل کر معاملہ کی جانچ کی گئی تو کال ڈیٹیل اور پوچھ گچھ میں شیوداس کی بیوی پنکی نے اپنا جرم قتل کرلیا اور اس کی نشاندہی پر قتل میں استعمال کی گئی راڈ اور شیوداس کے جوتے برآمد ہوئے ۔

  • Share this:
بیوی نے شوہر کو پہلے پلائی شراب ، پھر عاشق کے ساتھ مل کر کیا ایسا گھنونا کام، سبھی رہ گئے دنگ
بیوی نے شوہر کو پہلے پلائی شراب ، پھر عاشق کے ساتھ مل کر کیا ایسا گھنونا کام، سبھی رہ گئے دنگ

اتراکھنڈ کے ٹہری گڑھوال کے کینپٹی تھانہ علاقہ میں ایک شخص کے قتل کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ اس شخص کے قتل کے الزام میں بیوی کے عاشق کے ساتھ ہی پولیس نے اس کے ایک دوست کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ 17 مارچ کو کینپٹی تھانہ علاقہ کے ٹکری گاوں کے رہنے والے شیو داس کے قتل کے سلسلہ میں اہل خانہ نے کینپٹی تھانہ میں شکایت کی تھی ۔


شکایت میں پولیس سے معاملہ کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ پولیس اور ایس او جی کے ذریعہ معاملہ کی جانچ کی گئی اور مرنے والے کی بیوی کی کال تفصیلات کی بنیاد پر دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ، جس کے بعد مرنے والے کی بیوی کے عاشق نتن کو گرفتار کرکے اس سے پوچھ گچھ کی گئی ، جس میں انکشاف ہوا کہ مرنے والا شیوداس شراب کے نشے میں اپنی بیوی کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا اور شیوداس کی بیوی پنکی اور نتن کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا ، جس کے بعد پنکی نے نتن کو آب بیتی سنائی ۔


معاشقہ کی وجہ سے پنکی اور نتن نے شیوداس کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور 16 مارچ کو شیوداس کو شراب پلائی اور نتن کے ذریعہ اپنے ایک ساتھی دنیش کے ساتھ مل کر شیوداس کے سر پر راڈ سے حملہ کیا گیا اور اس کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس اور ایس او جی کے ذریعہ مل کر معاملہ کی جانچ کی گئی تو کال ڈیٹیل اور پوچھ گچھ میں شیوداس کی بیوی پنکی نے اپنا جرم قتل کرلیا اور اس کی نشاندہی پر قتل میں استعمال کی گئی راڈ اور شیوداس کے جوتے برآمد ہوئے ۔


پولیس کے ذریعہ تینوں ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ۔ معاملہ کو جلد حل کرلینے پر پولیس کے اعلی افسران کے ذریعہ تھانہ پولییس اور ایس او جی ٹیم کو نقد انعام سے نوازا گیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 22, 2021 08:31 AM IST