உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ : حیدرآباد کی دیپتھی کو مائیکروسافٹ میں ملی نوکری ، سالانہ پیکج جان کر رہ جائیں گے حیران

    Image credit: Twitter/Reuters

    Image credit: Twitter/Reuters

    حیدرآباد کی رہنے والی نارکوتی دیپتھی (Narkuti Deepthi) کو حال ہی میں ملٹی نیشنل کمپنی مائیکروسافٹ میں سافٹ ویئر انجینئر (software engineer) کی ملازمت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ سیئٹل ، امریکہ (Seattle, USA) میں کمپنی کے صدر دفتر میں شامل ہوں گی۔

    • Share this:
      حیدرآباد : حیدرآباد کی ایک لڑکی کو مائیکرو سافٹ (Microsoft) میں نوکری ملی ہے ، جس کی سالانہ 2 کروڑ روپے تنخواہ ہے۔  حیدرآباد کی رہنے والی نارکوتی دیپتھی (Narkuti Deepthi) کو حال ہی میں ملٹی نیشنل کمپنی مائیکروسافٹ میں سافٹ ویئر انجینئر (software engineer) کے طور ملازمت کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ وہ سیئٹل ، امریکہ (Seattle, USA) میں کمپنی کے صدر دفتر میں ڈیوٹی جوائن کی ہے۔

      دیپتھی کو فلوریڈا یونیورسٹی میں کیمپس انٹرویو کے دوران منتخب ہونے والے 300 طلبہ میں سب سے زیادہ سالانہ تنخواہ پیکج ملا ہے ۔ دیپتھی نے رواں ماہ فلوریڈا یونیورسٹی سے ایم ایس (کمپیوٹرز) میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم مکمل پوری کی ہے ۔ یہاں تک کہ 2 مئی کو کورس ختم کرنے سے پہلے اسے امریکہ میں اے اے اے ۔ ریٹیڈ کمپنیوں (AAA-rated companies ) کی جانب سے متعدد آفرس موصول ہوئیں۔

      مختلف کمپنیوں کے کیمپس انٹرویو کے دوران دیپھی کو مائیکرو سافٹ کی ایک کمپنی کے علاوہ ایمیزون اور گولڈمین سیکس کی جانب سے بھی نوکری کی پیش کش کی گئی تھی ۔ دیپتھی کو مائیکرو سافٹ میں ایک سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ انجینئر (ایس ڈی ای) گریڈ - 2 کیٹیگری کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ دیپتھی 17 مئی سے سیئٹل میں اپنی ملازمت کا آغاز کرچکی ہیں ۔

      قابل ذکر ہے کہ دیپتھی کے والد ڈاکٹر وینکنا حیدرآباد پولیس کمشنریٹ میں فورینسک ایکسپرٹ (forensic expert) ہیں ۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: