உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رگھو رام راجن نے کہا : ڈھائی ماہ تک ہوں آر بی آئی گورنر ، مجھے ابھی مسترد مت کیجئے

    نئی دہلی : انڈین ریزرو بینک (آربي آئي) کے گورنر رگھو رام راجن نے آج ناقدین کے حملے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مسترد مت کیجئے کیونکہ اب بھی ڈھائی ماہ تک اپنے عہدے پر ہوں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : انڈین ریزرو بینک (آربي آئي) کے گورنر رگھو رام راجن نے آج ناقدین کے حملے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مسترد مت کیجئے کیونکہ اب بھی ڈھائی ماہ تک اپنے عہدے پر ہوں۔ مسٹر راجن نے بنگلور میں صنعتی تنظیم ایسوچیم کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا ’’ گزشتہ کچھ دنوں سے میں نے اپنے الوداع کے بارے میں کافی پڑھا ہے، لیکن اب بھی ڈھائی ماہ میری مدت بچی ہوئی ہے۔ اس کے بعد بھی میں نے دنیا میں کہیں پر رہوں گا، ممکن ہے کہ میرا کافی وقت ہندوستان میں گزرا، تو مجھے مسترد مت کیجئے‘‘‘۔ پروگرام میں ان کا لہجہ طنز بھرا تھا۔
      مسٹر راجن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کی طرف سے ان مانیٹری پالیسیوں کی تنقید اور اسی کو لے کر انہیں ہٹائے جانے کے الزام کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ دلیل دوں گا کہ قرض اضافہ میں نرمی کا بڑا سبب پبلک سیکٹر کے بینکوں پر دباؤ ہے، نہ کہ بلند شرح سود۔
      واضح رہے کہ مسٹر سوامی کی طرف سے مسلسل کئے جا نے والے حملوں کے درمیان مسٹر راجن نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر میں اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد تعلیم کے شعبے میں واپس لوٹ جائیں گے۔
      First published: