سیکس کرنے کا تصور کرتے ہوئے مشت زنی کرنا کیا برا ہے؟
پہلی بات تو یہ کہ شادی شدہ ہونے کے بعد بھی مشت زنی کرنا برا نہیں ہے۔ اپنے مکمل جنسی سکون کی جوابدہی کسی ایک شخص پر ڈالنا مناسب نہیں ہے۔ ایسے وقت آئیں گے جب آپ میں سے کوئی ایک سیکس کرنے کے موڈ میں نہیں ہے یا مصروف ہے یا اس بات کو لے کر کوئی فینٹسی ہے کہ آپ کی پارٹنر آپ کو مطمئن نہیں کر پا رہی ہے۔ ایسی صورت میں مشت زنی کسی ریلیشن شپ کے لئے کافی صحت مند ہو سکتی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 05, 2021 08:41 PM IST

علامتی تصویر
میں اپنی شادی شدہ اور جنسی زندگی سے مطمئن ہوں۔ لیکن میں مشت زنی کرنے سے خود کو روک نہیں سکتا اور میں اپنی خاتون پارٹنر کے مشت زنی کرنے کا تصور کرتا ہوں۔ مجھے ایسا سوچ کر اچھا محسوس نہیں ہوتا ہے اور اپنے پارٹنر کے ساتھ الگ الگ طریقوں سے الگ الگ حالات میں سیکس کرنے کا تصور کرتے ہوئے مشت زنی کرتا ہوں۔ کیا ایسا کرنا برا ہے؟
پہلی بات تو یہ کہ شادی شدہ ہونے کے بعد بھی مشت زنی کرنا برا نہیں ہے۔ اپنے مکمل جنسی سکون کی جوابدہی کسی ایک شخص پر ڈالنا مناسب نہیں ہے۔ ایسے وقت آئیں گے جب آپ میں سے کوئی ایک سیکس کرنے کے موڈ میں نہیں ہے یا مصروف ہے یا اس بات کو لے کر کوئی فینٹسی ہے کہ آپ کی پارٹنر آپ کو مطمئن نہیں کر پا رہی ہے۔ ایسی صورت میں مشت زنی کسی ریلیشن شپ کے لئے کافی صحت مند ہو سکتی ہے۔
اسی طرح، آپ کی ایسی جنسی خواہشات ہو سکتی ہیں جسے ممنوع مانا جاتا ہے اور آپ اس کے بارے میں اپنی اہلیہ کو بتانے سے گھبراتے ہیں۔
سیکس کبھی بھی صرف سیکس نہیں ہوتا۔ یہ کہنا ہے بیلجیم کے طبیب ایستھر پیریل کا۔ سیکس اور سیکس کی خواہشات، زندگی کی دیگر باتوں کے علاوہ ہی ہر ایک شروعاتی تجربوں اور سرگرمیوں کا مستقل نتیجہ ہوتا ہے اور یہ اس شخص کو وہ چیز بناتا ہے جو وہ ہے۔ سیکس سے آپ کو جو امید ہے وہ روحانی جڑاو سے لے کر چاہت کی خواہش، لطف اور یہاں تک کہ اپنی جارحیت، تشدد اور کسی شخص کو بنانے والی ذہنیت تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ جہاں تک آپ کی بات ہے، جو ممنوع ہے وہی آپ کے جنسی لطف کا ذریعہ بن رہا ہے۔
میں آپ کو مشورہ دوں گی کہ آپ پہلے یہ قبول کیجئے کہ یہ آپ کے دماغ میں ہے اور اس سے آپ خراب شخص نہیں بن جاتے ہیں۔ دوسرا، اگر اس طرح کے خیالات دخل دیتے ہیں اور آپ کے دماغ میں اس وقت بھی بار بار آتے ہیں جب ایسا نہیں سوچنا چاہتے ہیں تو اور صورت حال بگڑنے لگتی ہے اور ایسی ہو جاتی ہے کہ آپ کسی اور تصور کے سہارے مشت زنی نہیں کر پاتے ہیں یا آپ اپنی بیوی میں دلچسپی کھو رہے ہیں یا آپ ان تصورات کو اپنی کسی خاتون دوست پر آزمانا چاہتے ہیں تاکہ ان تصورات کو سچ ثابت کر سکیں تو اس صورت میں میں آپ کو مشورہ دوں گی کہ آپ کسی تھیریپسٹ کی مدد لیں جو آپ کا علاج کر سکے۔ تصورات آپ کے دماغ میں کسی گہرائی میں پیدا ہوتے ہیں اور اس سے ابھرنے کے لئے آپ کو مسلسل علاج کی ضرورت ہو گی۔