مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے احتجاجی پہلوانوں سے کی یہ درخواست، کہا ’میں درخواست کرتا ہوں کہ ان کے مطالبات...‘
’’انہوں نے ایک کمیٹی بنا کر معاملے کو دبانے کی کوشش کی‘‘۔
ملک کے کئی مایہ ناز اسٹار ریسلرز نے جمعہ کو کہا کہ وہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک کہ انہیں سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا جاتا۔
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر (Anurag Thakur) نے جمعہ کو کہا کہ پہلوانوں کے تمام مطالبات پورے ہو گئے ہیں اور انہیں اب تحقیقات مکمل کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ لکھنؤ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ ایک کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسے تشکیل دیا گیا، وہیں دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے اور سپریم کورٹ نے بھی اپنا فیصلہ دیا ہے۔ دہلی پولیس منصفانہ تحقیقات کر رہی ہے۔ میں کھلاڑیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ان کے مطالبات پورے ہو رہے ہیں اور انہیں تحقیقات مکمل ہونے دیں۔
اس سے قبل دہلی میں پہلوان ونیش پھوگاٹ (Vinesh Phogat ) نے مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر پر کوئی کارروائی نہ کرنے اور ایک کمیٹی بنا کر معاملے کو دبانے پر تنقید کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ ہم نے مرکزی وزیر کھیل (انوراگ ٹھاکر) سے بات کرنے کے بعد اپنا احتجاج ختم کیا اور تمام کھلاڑیوں نے انہیں جنسی ہراسانی کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے ایک کمیٹی بنا کر معاملے کو دبانے کی کوشش کی اور اس وقت کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:
ٹوکیو اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک جیسے اسٹار ریسلرز نے جمعہ کو کہا کہ وہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک کہ انہیں سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا جاتا۔
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں اور دہلی پولیس کے درمیان بدھ کی دیر رات جھڑپ ہوگئی تھی۔ پہلوانوں نے الزام لگایا تھا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے انہوں نے سونے کے لیے تہہ فولڈنگ بیڈس منگوائے تھے۔ تاہم پولیس نے احتجاجی مقام پر پہنچنے سے پہلے ہی اسے روک دیا تھا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔