உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صرف تین گھنٹے پہلے ہی سشما سوراج نے کیا تھا ٹویٹ ، میں زندگی میں اس دن کو دیکھنے کا انتظار کررہی تھی

    انتقال سے پہلے سشما سوراج کے آخری ٹویٹ نے کردیا ملک کو جذباتی ، کہی تھی یہ بات

    انتقال سے پہلے سشما سوراج کے آخری ٹویٹ نے کردیا ملک کو جذباتی ، کہی تھی یہ بات

    سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا منگل کی رات دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ انہیں نازک حالت میں ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا ، جہاں ان کا انتقال ہوگیا ۔

    • Share this:
      سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا منگل کی رات دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ انہیں نازک حالت میں ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا ، جہاں ان کا انتقال ہوگیا ۔ سشما سوراج کی عمر 67 سال تھی ۔ وہ کچھ وقت کیلئے دہلی کی وزیر اعلی بھی رہ چکی ہیں ۔

      این ڈی اے کی پہلی مدت کار میں وزیر اعظم مودی کی طرح ہی انہوں نے بھی اپنی مدت کار کے دوران کئی ممالک کا سفر کیا تھا ۔ ان کی مدت کار میں ہندوستان نے پوری دنیا میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ۔ بیرون ممالک رہ رہے ہندوستانیوں کو جیسے ہی کوئی پریشانی ہوتی تھی ، سشما سوراج ہمیشہ ان کی مدد کیلئے تیار رہتی تھیں ۔

      دل کے قریب تھا کشمیر کا معاملہ

      مودی حکومت کی کافی فعال و سرگرم وزیر کے طور پر انہوں نے کئی مرتبہ دہشت گردی کیلئے پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا تھا ۔ کشمیر کا معاملہ ان کے دل کے کتنا قریب تھا یہ اسی بات سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے اپنے آخری ٹویٹ میں بھی اسی معاملہ کو اٹھایا ۔

      اپنے آخری ٹویٹ میں سشما سوراج نے کیا تھا مودی کا شکریہ ادا

      اپنے جذباتی کردینے والے آخری ٹویٹ میں سشما سوراج نے لکھا تھا : وزیر اعظم جی ، آپ کا دل کی گہرائی سے شکریہ ، میں اپنی زندگی میں اس دن کو دیکھنے کا انتظار کررہی تھی ۔ اس ٹویٹ کی اب لوگوں کے درمیان کافی چرچا ہے ۔

      First published: