ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میں نے تو خود کو گالی پروف بنا لیا، راہل کے ڈنڈے کا جواب سوریہ نمسکار سے دوں گا: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر طنز کستے ہوئے آج کہا کہ ڈنڈے کی مار جھیلنے کے لئے وہ سوریہ نمسکار کی مشق میں اضافہ کردیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 06, 2020 07:37 PM IST
  • Share this:
میں نے تو خود کو گالی پروف بنا لیا، راہل کے ڈنڈے کا جواب سوریہ نمسکار سے دوں گا: مودی
وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو لوک سبھا میں

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر طنز کستے ہوئے آج کہا کہ ڈنڈے کی مار جھیلنے کے لئے وہ سوریہ نمسکار کی مشق میں اضافہ کردیں گے۔ مودی نے لوک سبھا میں صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ایک لیڈر نے منشور پڑھا ہے کہ چھ ماہ میں ملک کےنوجوان مودی کو ڈنڈے سے ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے طے کرلیا ہے کہ سوریہ نمسکار کے مشق میں اضافہ کردوں گا۔ گزشتہ 20 برسوں سے گالی سنتا آرہا ہوں اور اپنے آپ کو گالی پروف بنالیا ہے۔‘‘



انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں ان کی پیٹھ ڈنڈے جھیلنے کو تیار ہو جائے گی۔ اس کے لئے سوریہ نمسکار کی مشق میں اضافہ کردوں گا۔‘‘ اس درمیان راہل گاندھی کھڑے ہوئے اور کہا کہ روزگار کے بارے میں کہئے۔ اس پر بی جے پی اور کانگریس کے اراکین کے درمیان تکرار ہو گئی۔ اس درمیان مودی نے کہا کہ ’’میں تو 40۔30 منٹ سے بول رہا تھا مگر کرنٹ پہنچتے پہنچتے اتنی دیر لگی۔ ٹیوب لائٹ کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’’یہ جو نریندر مودی تقریر کر رہے ہیں، 6 مہینے بعد گھر سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔ہندوستان کے نوجوان ان کو ایسا ڈنڈا ماریں گے، اس کو سمجھا دیں گے کہ ہندوستان کے نوجوان کو روزگار دیئے بغیر یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔‘‘
First published: Feb 06, 2020 07:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading