ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ابھینندن کو واپس ہندوستان بھیجنے میں یوں آخری وقت تک روڑا اٹکاتا رہا پاکستان!۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی فضائیہ نے ابھینندن کو سونپنے کے پروگرام کا دو بار وقت بدلا

  • Share this:
ابھینندن کو واپس ہندوستان بھیجنے میں یوں آخری وقت تک روڑا اٹکاتا رہا پاکستان!۔
ونگ کمانڈر ابھینندن کی وطن واپسی

ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن فی الحال اپنے وطن لوٹ آئے ہیں۔ واگہہ بارڈر پر پاکستان نے ابھینندن کو ہندوستان کو سونپ دیا۔ گھنٹوں انتظار کے بعد جمعہ کی رات 09:20 منٹ پر پاکستان نے ابھینندن کو ہندوستانی حکام کے حوالہ کر دیا۔ ابھینندن کو دوپہر میں ہی ہندوستان کو سونپا جانا تھا لیکن پاکستان نے کاغذی کارروائی کے نام پر ہندوستان کو طویل انتظار کروایا۔


ذرائع کے مطابق، پاکستانی فضائیہ نے ابھینندن کو سونپنے کے پروگرام کا دو بار وقت بدلا۔ تاخیر کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کیونکہ رہائی سے پہلے ابھینندن کے بیان کی ویڈیو ریکارڈنگ کروائی گئی۔ ایسا بھی کہا جا رہا ہے کہ ریکارڈ شدہ ویڈیو میں پاکستان اپنے حساب سے کانٹ چھانٹ کر سکتا ہے۔


وہیں، ونگ کمانڈر ابھینندن کی وطن واپسی کے بعد ائیر وائس مارشل آر جی کے کپور نے کہا کہ ’’ ہمیں خوشی ہے کہ ونگ کمانڈر ابھینندن کو ہمیں سونپ دیا گیا ہے۔ پورا پراسیس فضائیہ کے آپریٹیوس کے مطابق کیا گیا‘‘۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے وطن لوٹے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کا پہلا لفظ ۔ اب اچھا لگ رہا ہے

 
First published: Mar 02, 2019 11:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading