உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوئیڈا کے مال میں اودھم سنگھ نگر کے ڈی ایم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

    نوئیڈا۔ اتراکھنڈ میں اودھم سنگھ نگر کے ڈی ایم اکشت گپتا کی ہارٹ اٹیک سے موت ہو گئی ہے۔

    نوئیڈا۔ اتراکھنڈ میں اودھم سنگھ نگر کے ڈی ایم اکشت گپتا کی ہارٹ اٹیک سے موت ہو گئی ہے۔

    نوئیڈا۔ اتراکھنڈ میں اودھم سنگھ نگر کے ڈی ایم اکشت گپتا کی ہارٹ اٹیک سے موت ہو گئی ہے۔

    • Share this:
      نوئیڈا۔ اتراکھنڈ میں اودھم سنگھ نگر کے ڈی ایم اکشت گپتا کی ہارٹ اٹیک سے موت ہو گئی ہے۔ 2006 بیچ کے آئی اے ایس افسر اکشت گپتا کے انتقال پر وزیر اعلی ہریش راوت، سابق وزیر اعلی وجے بہوگنا اور چیف سکریٹری شتروگھن سنگھ نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریاست کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

      گزشتہ ہفتے ہی اکشت کا ٹرانسفرکر دیا گیا تھا لیکن ابھی تک ان کو چارج نہیں سونپا گیا تھا۔ وہ ذاتی کام سے نوئیڈا گئے تھے۔ اتوار کو نوئیڈا کے ہی ایک مال میں گھومتے وقت انہیں دل کا دورہ پڑا۔ اس کے بعد انہیں پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہو گئی۔ بنیادی طور پر میرٹھ کے رہائشی اگشت گپتا کی تعیناتی ضلع مجسٹریٹ اودھم سنگھ نگر کے عہدے پر نومبر 2015 میں ہوئی تھی۔

      اکشت سال 2006 بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے۔ اکشت کی بیوی ردھم اگروال بھی 2005 بیچ کی آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ ان دنوں 31 ویں بٹالین پی اے سی میں تعینات ہیں۔
      First published: