ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی تشدد: کورٹ میں سرینڈر کرنے پہنچے طاہر حسین، پولیس نے کیا گرفتار

انٹیلی جینس بیورو کے افسر انکت شرما کے قتل کے الزام میں مطلوب عآپ کے معطل کونسلر طاہر حسین جمعرات کو کورٹ میں سرینڈر کرنے پہنچے۔

  • Share this:
دہلی تشدد: کورٹ میں سرینڈر کرنے پہنچے طاہر حسین، پولیس نے کیا گرفتار
انٹیلی جینس بیورو کے افسر انکت شرما کے قتل کے الزام میں مطلوب عآپ کے معطل کونسلر طاہر حسین جمعرات کو کورٹ میں سرینڈر کرنے پہنچے۔

نئی دہلی: انٹیلی جینس بیورو کے افسر انکت شرما کے قتل کے الزام میں مطلوب عآپ کے معطل کونسلر طاہر حسین جمعرات کو کورٹ میں سرینڈر کرنے پہنچے۔ جہاں انہیں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کرلیا۔ اس سے پہلے طاہر حسین کے وکیل مکیش کالیا نے جانکاری دی تھی کہ طاہر راؤج ایوینیو کورٹ میں سرینڈر کریں گے۔ طاہر حسین نے کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی بھی داخل کی تھی جسے خارج کردیا گیا۔

دہلی تشدد میں شامل ہونے کاالزام جھیل رہے عآپ کے معطل کونسلر طاہر حسین اس طرح کے کسی بھی واقعے میں شامل ہونے سے مسلسل انکار کرتے رہے ہیں۔ اس معاملے میں دہلی پولیس طاہر کے بیان کی بنیاد پر بھی ان سے پوچھ۔گچھ کرے گی۔ دہلی پولیس کے اے سی پی اجیت کمار سنگلا نے انکشاف کیا تھا کہ معاملے کی جانچ کے دوران ملزم عآپ کے معطل کونسلر طاہر حسین کی بھی بات سنی جائے گی۔



اس سے پہلے نیو18 انڈیا کے ساتھ بات چیت میں طاہر حسین نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو چل رہا ہے اس میں میں نے صرف ان لوگوں کیلئے ڈنڈا اٹھایا تھا جو میرے گھر کی چھت پر چڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں سب سے بڑا ڈر تھا جو میرے گھر کی چھت پر چڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں سب سے بڑا ڈر تھا کہ کوئی ان کے کنبے کو کچھ نہ کردے۔ طاہر نے بتایا تھا کہ پیچھے ہندو سماج کے بھی لوگ رہتے ہیں تو وہ ان کیلئے بھی فکرمند تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ نیچے کی طرف جارہے ہیں انہیں میں نے ہی بھگایا۔ ان کو بھگانے کیلئے میں نے ڈنڈا اٹھایا تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں آئی بی افسر کے جسم پر چاقو کے نشان
بتادیں کہ شمال مشرقی دہلی کے علاقے چاند باغ میں ہوئے تشدد کے نتیجے میں آئی بی کے افسر انکت شرما ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر چاقو کے کئی نشانات ملے ہیں۔ انکت شرما کے پیٹ اور سینے پر تیز دھار ہتیار سے متعدد بار حملہ ہوا۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قتل کے کونسلر طاہر حسین پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز ان کے خلاف قتل ، آگ زنی اور تشدد پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ دہلی پولیس نے چاند باغ میں طاہر حسین کے گھر اور کھجوری خاص میں واقع فیکٹری کو سیل کردیا ہے۔
First published: Mar 05, 2020 06:44 PM IST