اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آئی سی سی کا سنسنی خیز انکشاف ، بڑے ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ کا انعقاد ہوتا ہے فکس

     جب بھی آئی سی سی کے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا ہے ، تو ہندوستان اور پاکستان کو جان بوجھ کر ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے۔

    جب بھی آئی سی سی کے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا ہے ، تو ہندوستان اور پاکستان کو جان بوجھ کر ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے۔

    جب بھی آئی سی سی کے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا ہے ، تو ہندوستان اور پاکستان کو جان بوجھ کر ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے آج بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی آئی سی سی کے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا ہے ، تو ہندوستان اور پاکستان کو جان بوجھ کر ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے۔ آئی سی سی کے سی ای او نے اعتراف کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کو ایک گروپ میں اس وجہ سے رکھا جاتا ہے ، کیونکہ یہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لئے کافی اہم ہے ۔ خیال ہے کہ ہندوستان اور پاکستان اگلے سال انگلینڈ میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی میں گروپ مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔
      آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن نے 'دی ٹیلی گراف سے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اپنے ٹورنامنٹوں میں ہندوستان اور پاکستان کو ایک گروپ میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے نقطہ نظر سے یہ کافی اہم ہے۔ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو اس مقابلے کا انتظار رہتا ہے ۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ دو روایتی حریفوں کے درمیان مسلسل مقابلوں سے آئی سی سی ٹورنامنٹوں کی جانبداری پر اثر پڑتا ہے۔
      انہوں نے کہا کہ ہم یہی کوشش کرتے ہیں کہ دونوں گروپ کے رینکنگ پوائنٹس کو جوڑا جائے ، تو وہ برابر آئیں ۔ آپ نے کئی طریقہ سے ایسا کر سکتے ہیں جب تک گروپ متوازن ہے تو اس طرح کے مقابلے نہیں کرانا وقوفی ہوگی۔ آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے ڈرا کا اعلان کل کیا گیا۔ ہندوستان اور پاکستان کا سامنا چار جون کو برمنگھم کے ایڈبسٹن میں ہوگا۔ 18 رکنی ٹورنامنٹ ایک سے 18 جون تک ہوگی ۔ 30 ستمبر 2015 کو آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ گروپ اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش ہے جبکہ گروپ بی میں ہندوستان ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور پاکستان ہے۔
      First published: