ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کی دوسری لہر میں سانس کی تکلیف بڑھی ، شرح اموات میں اضافہ نہیں : آئی سی ایم آر سربراہ

Coronavirus: آئی سی ایم آر کے سربراہ ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کہا کہ کورونا وائرس انفیکشن کی اس دوسری لہر میں پہلی لہر کے مقابلہ میں موت کی شرح میں کوئی اضافہ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے ۔

  • Share this:
کورونا کی دوسری لہر میں سانس کی تکلیف بڑھی ، شرح اموات میں اضافہ نہیں : آئی سی ایم آر سربراہ
کورونا کی دوسری میں سانس کی تکلیف بڑھی ، شرح اموات میں اضافہ نہیں : آئی سی ایم آر سربراہ

نئی دہلی : ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری لہر کافی خطرناک ثابت ہورہی ہے ۔ ہر دن بڑی تعداد میں کورونا کے نئے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ ساتھ ہی زیادہ لوگوں کی موت بھی ہورہی ہے ۔ اس درمیان انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کہا کہ کورونا وائرس انفیکشن کی اس دوری لہر میں پہلی لہر کے مقابلہ میں موت کی شرح میں کوئی اضافہ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے ۔


ڈاکٹر بھارگو نے اس دوران یہ بھی کہا کہ اس مرتبہ مریضوں کو آکسیجن کی زیادہ ضرورت پڑ رہی ہے ۔ سانس لینے میں تکلیف ہونے کے ملک میں کیسیز بڑھ رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے کی کورونا لہر میں سوکھی کھانسی ، جوڑوں میں درد اور سر درد جیسی علامتیں سامنے آرہی تھیں۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ڈاکٹر بھارگو نے کہا کہ کورونا کی اس لہر میں پچھلی لہر کے مقابلہ سانس لینے میں تکلیف کے کیسز زیادہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ آکسیجن کی زیادہ ضرورت دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ آئی سی ایم آر سربراہ کے مطابق کورونا کو لے کر رعایت دیکھنے کو ملی ہے ۔ ساتھ ہی برطانیہ ، برازیل اور جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس میوٹینٹ بھی تشویش کا باعث ہیں ۔


ادھر ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیس گڑھ اور لداخ کو چھوڑ کر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران مہاراشٹر اور اتر پردیش میں سب سے زیادہ بالترتیب 22474 اور 21398 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں ۔ وہیں چھتیس گڑھ میں 2381 اور لداخ میں 24 ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،73،810 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 16 ہزار 919 ہوگئی ہے۔ وہیں ریکارڈ 1،44،178 مریض صحتیاب ہونے سے اس وبا سے اب تک 1،29،53،821 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 19 لاکھ سے بڑھ کر 19،29،329 ہوچکے ہیں۔

ملک میں اس دوران مزید 1619 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 1،78،769 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی شرح کم ہوکر 86 فیصد ہوگئی ہے اور ایکٹو کی شرح بڑھ کر 12.81 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.19 فیصد ہوگئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 19, 2021 04:57 PM IST