உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Climate Change پر کل دہلی میں ہوگا منتھن ، وزیر اعظم مودی اور آر آئی ایل کے سی ایم ڈی مکیش امبانی کریں گے خطاب

    Climate Change پر کل دہلی میں ہوگا منتھن ، وزیر اعظم مودی اور آر آئی ایل کے سی ایم ڈی مکیش امبانی کریں گے خطاب

    Climate Change پر کل دہلی میں ہوگا منتھن ، وزیر اعظم مودی اور آر آئی ایل کے سی ایم ڈی مکیش امبانی کریں گے خطاب

    ماحولیاتی تبدیلی (Climate Change) پر ہورہی اس چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کے ہائیڈروجن ایکو سسٹم کو مضبوطی دینے (Powering India's Hydrogen Ecosystem) پر خاص زور رہے گا ۔ ساتھ ہی ملک کے صاف و شفاف توانائی میں تبدیلی کے پروگرام کیلئے ماحول تیار کرے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ماحولیاتی کمیٹی کی پہل پر انٹرنیشنل کلائمٹ سمٹ 2021 کے حصے کے طور پر ہندوستان تین ستمبر 2021 کو پروگرام کی میزبانی کرے گا ۔ بین الاقوامی ہائیبرڈ چوٹی کانفرنس ہندوستان کے کلین اینرجی میں تبدیلی کے پروگرام کیلئے ماحول تیار کرے گا ۔ کانفرنس میں ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین و مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی اہم مقرر ہوں گے ۔ بتا دیں کہ اس پروگرام کیلئے آئی سی ایس نے انویسٹ انڈیا کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ یہ چوٹی کانفرنس پی ایچ ڈی  چیمبر ، نیتی آیوگ ، وزارت ماحولیات ، انڈسٹریل ریسرچ ڈیپارٹمنٹ ، سی ایس آئی آر اور سائنس و ٹیکنالوجی محکہ مل کر کررہے ہیں ۔

      چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کے ہائیڈروجن ایکو سسٹم کو مضبوطی دینے پر خاص زور رہے گا ۔ دنیا بھر کے پالیسی ساز ، صعنتی دنیا کے لیجنڈ ، ماہرین اور سائنسداں اس پروگرام میں شامل ہوں گے ۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو اور جتیندر سنگھ ، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت اور گرین اسٹیٹ انڈیا کے صدر اسٹرل ہیرالڈ پیڈرسن اہم طور پر پروگرام میں حصہ لیں گے ۔

      بتادیں کہ اپریل 2021 میں ماحولیاتی تبدیلی پر ورچوئلی لیڈرس سمٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پریشانی سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے ساتھ نئی شراکت داری کی ۔ جنوری 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کی یہ پہلی بڑی عالمی پہل تھی ۔

      وزیر اعظم مودی نے اس پروگرام میں کہا تھا کہ ہندوستان اور امریکہ ماحولیات اور صاف و شفاف توانائی ایجنڈہ 2030 شراکت داری شروع کررہے ہیں ۔ اس سے سرمایہ کاری حاصل کرنے ، کلین ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنے اور گرین کو آپریشن کو قابل بنایا جاسکے گا ۔ انہوں نے ماحولیات کو بہتر بنانے میں طرز زندگی میں تبدیلی کی اہمیت پر بھی زور دیا تھا ۔

      بتادیں کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی والا ہندوستان تیسرا سب سے بڑا کاربن خارج کرنے والا ملک ہے ۔ پھر بھی گلوبل کاربن ایٹلس پروجیکٹ کے مطابق ہندوستان میں فی کس اخراج کافی کم ہے ۔

      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: