ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر : سری نگر کے ملورا میں آئی ای ڈی برآمد ، سیکورٹی اہلکار حرکت میں ، بم اسکواڈ موقع پر پہنچا

یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک میں کسی بڑے دہشت گردانہ حملہ کو لے کر جاری الرٹ کے درمیان جموں و کشمیر کے سری نگر میں سیکورٹی اہلکاروں کو ایک مرتبہ پھر آئی ای ڈی ملا ہے

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں و کشمیر : سری نگر کے ملورا میں آئی ای ڈی برآمد ، سیکورٹی اہلکار حرکت میں ، بم اسکواڈ موقع پر پہنچا
file photo

سری نگر : یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک میں کسی بڑے دہشت گردانہ حملہ کو لے کر جاری الرٹ کے درمیان جموں و کشمیر کے سری نگر میں سیکورٹی اہلکاروں کو ایک مرتبہ پھر آئی ای ڈی ملا ہے ۔ ملورا علاقہ سے برآمد اس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کیلئے بم اسکواڈ کو بلا لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہفتہ کو بھی سری نگر میں ایک آئی ای ڈی بم ملا تھا ، جس کو سیکورٹی اہلکاروں کے بم اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا تھا ۔ وہیں آج ایک اور آئی ای ڈی ملنے کے بعد سیکورٹی اہلکار متحرک ہوگئے ہیں ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے دہلی پولیس کو ٹیرر الرٹ بھیجا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق دہلی کے جامع مسجد علاقہ میں تین مشتبہ افراد چھپے ہوئے ہیں اور یہ تینوں 26 جنوری کو کسی بڑے دہشت گردانہ حملہ کی کوشش میں ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق تینوں مشتبہ افراد پشتو زبان میں بات چیت کرتے ہوئے سنے گئے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ تینوں مشتبہ افغانستانی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان مشتبہ افراد کو جموں کے پلوامہ سے ہدایات دی جارہی ہیں۔

First published: Jan 14, 2018 01:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading