உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان دہشت گردی ختم کرے تو  ہم بھی " نیرج چوپڑا" کی طرح پیش آئیں گے : بپن راوت

    فوجی سربراہ بپن راوت: فائل فوٹو

    فوجی سربراہ بپن راوت: فائل فوٹو

    ایشین گیمس میں میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل والے پاکستانی کھلاڑی سے ہاتھ ملایا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      آرمی چیف بپن راوت نے بدھ کو کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردی کا صفایا کرے تو فوج بھی اس کے ساتھ نیرج چوپڑا کی طرح پیش آئے گی۔ بتا دیں کہ ایشین گیمس میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل والے جیتنے والے نیرج چوپڑا نے جیت کے بعد آگے بڑھ کر کانسہ جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی سے ہاتھ ملایا تھا۔ نیرج چوپڑا کی یہ تصویر کافی وائرل ہوئی تھی اور سوشل میڈیا پر ان کے اس قدم کی کافی تعریف بھی ہوئی تھی۔

      ایشین گیمس میں میڈل جیتنے والے فوج کے کھلاڑیوں کی اعزازی تقریب میں راوت نے کہا کہ کشمیر میں 2017 میں حالات پہلے کے مقابلے میں بہتر ہوئے تھے اور 2018 میں اور بھی بہتر ہوئے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ہند۔ پاک سرحد پر کھیل کے جذبات کا مظاہرہ نہیں کیا جا سکتا؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا، " انہیں پہلا قدم اٹھانا ہوگا۔ انہیں دہشت گردی کو روکنا ہوگا۔ وہ دہشت گردی روکیں گے تو ہم بھی نیرچ چوپڑا جیسے ہو جائیں گے"۔

      ایشین گیمس میں چینی کھلاڑی کو سلور اور پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کو برانج میڈل ملا تھا۔ پوڈیم میں چوپڑا نے ندیم سے ہاتھ ملایا تھا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھی۔

      وہیں فوج سے جڑے کھلاڑیوں نے ملک کیلئے بیحد کامیاب رہے ایشیائی کھیلوں میں 69 تمغوں میں سے 11 جیتے ہیں۔ اس جیت کو راوت نے " صرف ٹریلر" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوکیو میں ہونے والے 2020 اولمپک میں پوری فلم دکھے گی۔
      First published: