உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Agra News: تاج محل کے 2 کلو میٹر کے دائرے میں کی گندگی تو دینا ہوگا یوزر چارج

    اگر تاج محل کے 2 کلومیٹر کے دائرے میں گندگی ہے تو میونسپل کارپوریشن اب اسے اٹھانے کے لیے فیس وصول کرے گی۔ (علامتی)

    اگر تاج محل کے 2 کلومیٹر کے دائرے میں گندگی ہے تو میونسپل کارپوریشن اب اسے اٹھانے کے لیے فیس وصول کرے گی۔ (علامتی)

    اپریل سے ابھی تک تاج محل کے 2 کلومیٹر کے دائرے میں ڈور ٹو ڈور کچرہ اُٹھانے کا انتظام فری تھا لیکن جنوری سے لوگوں کو یوزر چارج دینا ہوگا۔

    • Share this:
      آگرہ:محبت کی نشانی کہا جانے والا تاج محل (Taj Mahal)کے دیدار کے لئے ہر دن ہزاروں کی تعدادمیں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے سامنے تاج محل کے آس پاس گندگی نظر آتی ہے تو اس پیغام سے پوری دنیا میں امیج خراب ہوتی ہے۔ اس کو لے کر آگرہ میونسپل نے کمر کس لی ہے۔ میوسنپل کی جانب سے نیا فرمان جاری کیا گیا ہے کہ تاج محل کے دو کلومیٹر کے دائرے میں گندگی ہوگی تو اُس کو اٹھانے کے لئے میونسپلٹی اب چارجس لے گی۔

      اپریل سے ابھی تک تاج محل کے 2 کلومیٹر کے دائرے میں ڈور ٹو ڈور کچرہ اُٹھانے کا انتظام فری تھا لیکن جنوری سے لوگوں کو یوزر چارج دینا ہوگا۔ تاج کے دو کلومیٹر کے علاقے میں صفائی کے انتظامات پرائیوٹ کمپنی لائن سروسیس کو سونپی گئی ہے۔ تاج محل کے پاس 2 کلومیٹر کے علاقے میں تاج گنج، پرانی منڈی، مشرقی گیٹ روڈ اور چاروں کٹروں کی صفائی کے انتظامات نجی ہاتھوں میں ہیں۔ اپریل میں لائن سروسیس کو صفائی انتظامات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کمپنی یہاں ڈور ٹو ڈور کوڑا اُٹھانے کے ساتھ ساتھ گلیوں، نالیوں کی صفائی کروا رہی ہے۔ اب تک یہاں یوزر چارج نہیں تھا۔

      طئے کیے جارہے ہیں یوزر چارج
      میونسپل کمشنر نکھل ٹیکارام فونڈئے نے بتایا کہ جنوری سے یزور چارج وصولنے کے لئے تیاری کی جارہی ہے۔ یوزر چارج بھی طئے کیا جارہا ہے۔ انتطامات کے مطابق ہی یوزر چارجس طئے کیے جائیں گے۔

      27 وارڈوں میں چلائی گئی خصوصی مہم
      انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن ایگزیکٹیو میٹنگ میں ایکشن پلان پیش کرنے کے بعد منگل کی صبح سے شہر کے 27 وارڈوں میں خصوصی صفائی مہم چلائی گئی، جس کی مانیٹرنگ کے لئے ایک عہدیدار کو نامزد کیا گیا ہے۔ وہیں ہر سات وارڈوں پر ایک نوڈل عہدیدار مانیٹرنگ کرے گا۔

      صفائی کی دینی ہوگی رپورٹ
      فونڈئے نے بتایا کہ اس خصوصی صفائی مہم کے دوران وارڈوں میں نالی کے صفائی کام، گلیوں اور سڑکوں ی صفائی، اینٹی لاروا چھڑکاؤ، شام کے وقت ہر وارڈوں میں فاگنگ، پبلک ٹوائلٹ کی صفائی کا کام کیا جائےگا۔ ہر دن اس کی رپورٹ ہائر میونسپل کمشنر سریندر پرساد یادو کو نامزد عہدیدار نوڈل عہدیدار سونپیں گے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: