Income Tax: گھر میں رکھتے ہیں سونا تو جان لیں یہ اصول، نہیں تو محکمہ انکم ٹیکس بڑھا دے گی آپ کی پریشانی
گھر میں رکھتے ہیں سونا تو جان لیں یہ اصول
مرد 100 گرام سونا اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ اتنا سونا رکھنا غیر قانونی نہیں سمجھا جائے گا۔ اگر کسی کے پاس اس سے زیادہ سونا ملتا ہے تو محکمہ انکم ٹیکس اس پر کارروائی کرتا ہے۔
لکھنؤ: کیا آپ جانتے ہیں کہ کتنا گرام سونا آپ اپنے گھر میں رکھ سکتے ہیں؟ کتنا گرام سونا رکھنے پر آپ سے محکمہ انکم ٹیکس پوچھ گچھ کرسکتا ہے اور اس کے ثبوت فراہم نہیں کر پاتے ہیں تو آپ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ نہیں جانتے ہیں تو نیوز18 لوکل آج آپ کو یہ اہم معلومات دینے جا رہا ہے۔
چوک صرافہ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر آدیش جین نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے کئی سالوں سے سونا گھر میں رکھنے کا اصول بنایا ہے۔ اس میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ اب وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بڑی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کئی سالوں سے یہ مان رہا ہے کہ شادی شدہ عورت 500 گرام سونا اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔ اتنا سونا رکھنے پر کسی قسم کی کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔ جب کہ غیر شادی شدہ عورت اپنے گھر میں 250 گرام سونا رکھ سکتی ہے۔
مردوں کی بات کریں تو مرد 100 گرام سونا اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ اتنا سونا رکھنا غیر قانونی نہیں سمجھا جائے گا۔ اگر کسی کے پاس اس سے زیادہ سونا ملتا ہے تو محکمہ انکم ٹیکس اس پر کارروائی کرتا ہے۔ خاص طور پر جب لوگ اس سے زیادہ سونا رکھنے کا ثبوت پیش کرنے کے قابل نہ ہوں۔ اگر آپ نے اس سے زیادہ سونا رکھا ہے اور آپ کے پاس اس کے ثبوت ہیں تو محکمہ انکم ٹیکس کوئی کارروائی نہیں کرتا ہے۔
آدیش جین نے بتایا کہ اس وقت لوگ زیادہ سونا خریدتے ہیں اور اس لیے اب لوگ سونے کی انگوٹھیاں یا دیگر زیورات بطور تحفہ دیتے ہیں۔ ایسے میں اب پرانا اصول شادی شدہ خواتین اور مردوں کے لیے مشکلات کھڑا کرتا ہے۔ کیونکہ سونا مستقبل کا محفوظ سرمایہ ہے، اس طرح سونا رکھنے سے کبھی نقصان نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ سونا خریدتے اور اپنے پاس رکھتے ہیں۔ ایسے میں محکمہ انکم ٹیکس کو اپنے قوانین میں تبدیلی کرنی چاہیے تاکہ عام لوگوں کو سہولت مل سکے۔
رامائن کے دور سے ہے سونے کی اہمیت
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رامائن کے دور میں بھی جب ہنومان جی رام کے قاصد بن کر سیتا جی کے پاس آئے تھے تو وہ سونے کی انگوٹھی لیکر کے ہی آئے تھے اور اسی سے پہچان کرائی تھی۔ ایسے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ سونے کی اہمیت صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔ اس کی اہمیت کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔