نئی دہلی۔ چوطرفہ تنقید کے بعد آر ایس ایس کی تنظیم قومی مسلم منچ نے افطار پر اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ منچ نے پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو دیا دعوت نامہ واپس لے لیا ہے۔
دو جولائی کو پارلیمنٹ کے احاطے میں افطار پارٹی ہونی ہے۔ اسے لے کر آر ایس ایس تنقید کی زد میں تھی۔ کانگریس سمیت شیوسینا اور دوسری پارٹیوں نے اسے لے کر سنگھ پر کرارا حملہ بولا تھا۔
کل 56 ممالک کے سفارت کاروں اور نمائندوں سے ای میل، خطوط اور ذاتی رابطے کر انہیں افطار کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ 40 ممالک کے ہائی کمیشنوں اور قونصل خانوں سے رضامندی مل چکی ہے۔ دعوت نامہ پاکستان کو بھی بھیجا گیا تھا جس کی کافی تنقید ہو رہی تھی۔ خاص طور پر پمپور میں دہشت گردانہ حملے کے چلتے اس فیصلے پر سوال اٹھ رہے تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔