نئی دہلی: ہندوستانی مسلمانوں کے معروف تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نئی دہلی کی جانب سے گزشتہ کل دعوت افطار کا اہتمام کیاگیا ، جس میں سماج کے سبھی طبقات کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے تمام شرکا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ رمضان خیر وبرکت اور عظمت والامہینہ ہے ،اتحاد ویکجہتی اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا جذبہ پیدا ہوتاہے ۔ افطار سے قبل رمضان المبارکی اہمیت ،فضیلت اورخصوصیت پر مولانا شاہ اجمل فاروق ندوی نے خصوصی لیکچربھی پیش کیا ۔ دعوت افطار میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس ،چوتھی دنیا کے چیف ایڈیٹر سنتوش بھارتیہ ،آل انڈیامسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد، سینئر صحافی سہیل انجم اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے جنرل سکریٹری مولانا عبد الحمید نعمانی سمیت ماہرین تعلیم،سماجی کارکنان ،وکلاء، صحافی اور مختلف ملی تنظیموں کے نمائندے نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔