ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلند شہر گینگ ریپ متاثرہ کے والد کی شناخت ظاہر کر آئی جے نے قوانین کی دھجیاں اڑائیں

نئی دہلی۔ بلند شہر گینگ ریپ کیس پر منعقد پریس كانفرنس میں آئی جی میرٹھ زون سجيت کمار پانڈے نے صرف متاثرہ خاندان کی شناخت ہی ظاہر نہیں کی بلکہ اسے کیمرے کے سامنے بھی پیش کیا۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Aug 09, 2016 01:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بلند شہر گینگ ریپ متاثرہ کے والد کی شناخت ظاہر کر آئی جے نے قوانین کی دھجیاں اڑائیں
نئی دہلی۔ بلند شہر گینگ ریپ کیس پر منعقد پریس كانفرنس میں آئی جی میرٹھ زون سجيت کمار پانڈے نے صرف متاثرہ خاندان کی شناخت ہی ظاہر نہیں کی بلکہ اسے کیمرے کے سامنے بھی پیش کیا۔

نئی دہلی۔ اتر پردیش پولیس کی جانب سے ایک اور بے حسی  کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بلند شہر گینگ ریپ کیس پر منعقد پریس كانفرنس میں آئی جی میرٹھ زون سجيت کمار پانڈے نے صرف متاثرہ خاندان کی شناخت ہی ظاہر نہیں کی بلکہ اسے کیمرے کے سامنے بھی پیش کیا۔ دراصل، بلند شہر گینگ ریپ سانحہ پر آج اتر پردیش پولیس کے آئی جی میرٹھ زون میڈیا کے سامنے آئے۔


اس پریس کانفرنس کا مقصد تھا اس معاملے میں گرفتار کئے گئے اہم ملزم سمیت 6 افراد کے بارے میں پولیس کی کارروائی سے متعلق میڈیا کو بتانا، لیکن اس پریس کانفرنس میں انہوں نے متاثرہ خاندان کی شناخت ظاہر کر دی۔ انہوں نے متاثرہ کے والد کا نام لے لیا جبکہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق جنسی استحصال کی شکار کی شناخت نہیں ظاہر کی جا سکتی ہے۔


یوپی پولیس نے بلند شہر گینگ ریپ کے اہم ملزم سلیم باویریا سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے باویریا کو راجستھان سے پکڑا ہے۔ اس کیس کو لے کر یوپی پولیس آج اہم انکشاف کر سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ خاندان نے باویریا گینگ کی شناخت کر لی ہے۔


 

 

 
First published: Aug 09, 2016 01:55 PM IST