ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: ٹینکر میں چھپا کر سپلائی کی جاتی تھی غیر قانونی شراب، پولیس نے پکڑا تو پورے معاملے کا ہوا انکشاف

پولیس کی پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ یہ لوگ پنجاب سے ٹینکر میں چھپا کر شراب لاتے تھے پھر اس کی پیکجنگ کرکے مظفر نگر اور آس پاس کے اضلاع میں اسے سپلائی کرتے تھے۔

  • Share this:
میرٹھ: ٹینکر میں چھپا کر سپلائی کی جاتی تھی غیر قانونی شراب، پولیس نے پکڑا تو پورے معاملے کا ہوا انکشاف
میرٹھ: ٹینکر میں چھپا کر سپلائی کی جاتی تھی غیر قانونی شراب

میرٹھ ۔ غیر قانونی دیسی شراب سے بلند شہر میں ہوئی اموات کے بعد غیر قانونی شراب کا دھندا کرنے والوں کو لیکر میرٹھ پولیس بھی الرٹ نظر آ رہی ہے۔ ضلع میرٹھ کے جانی تھانہ علاقے میں غیر قانونی شراب فیکٹری کا معاملہ کچھ روز قبل سامنے آیا تھا لیکن  غیر قانونی طریقہ سے دیسی شراب تیار کرنے والی اس فیکٹری کو چلانے والوں تک پولیس پہنچنے میں ناکام رہی تھی۔ لیکن اعلیٰ افسران کے دباؤ اور سخت ہدایت کے بعد تھانہ پولیس نے جب علاقے میں سخت کارروائی کی تو کئی نام سامنے آئے  اور پولیس نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا۔


پولیس کی پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ یہ لوگ پنجاب سے ٹینکر میں چھپا کر شراب لاتے تھے پھر اس کی پیکجنگ کرکے مظفر نگر اور آس پاس کے اضلاع میں اسے سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک ٹینکر جس میں پانچ سے سات ہزار لیٹر شراب لائی جاتی تھی کے علاوہ  ایک ایس یو وی اور ایک سوئفٹ کار بھی برآمد کی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اُترپردیش کے الگ الگ اضلاع میں شراب سپلائی کیا کرتے تھے۔ اب پنچایت الیکشن کو لیکر شراب سپلائی کی تیاری کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق پچھلے دنوں میں اس گینگ کے ذریعہ سپلائی کی گئی شراب کو پی کر کئی لوگوں کی جانیں بھی گئیں اور کئی معذور بھی ہوئے۔ پولیس شراب تیار کرنے سے لیکر سپلائی تک کے چین کی جانچ پڑتال کر رہی ہے کہ کون لوگ اس غیر قانونی دھندے کے پیچھے ہیں۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 09, 2021 11:43 AM IST