உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Weather Alert: شمال سے جنوبی ہندوستان میں  ہوگی راحت کی بارش، اگلے کچھ  دنوں تک لو اور گرمی سے راحت، جانیے موسم کا حال

    Weather Forecast for India: آئی ایم ڈی IMD کے مطابق راجدھانی دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور ہماچل پردیش پر کم دباؤ کا علاقہ ہے جس کی وجہ سے 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ شمالی راجستھان کے کچھ حصوں، پنجاب کے الگ تھلگ حصوں، دہلی اور ہریانہ میں ہلکی بارش Rain متوقع ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی (Weather Forecast for India) کے مطابق شمالی ہندوستان میں اگلے چند دنوں تک گرمی سے ہلکی سی راحت ملنے والی ہے۔ آئی ایم ڈی IMD کے مطابق راجدھانی دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور ہماچل پردیش پر کم دباؤ کا علاقہ ہے جس کی وجہ سے 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ شمالی راجستھان کے کچھ حصوں، پنجاب کے الگ تھلگ حصوں، دہلی اور ہریانہ میں ہلکی بارش Rain متوقع ہے۔ گردو غبار کے طوفان، گرج چمک کے ساتھ طوفان بھی آ سکتا ہے۔ اتر پردیش اور بہار کے کئی اضلاع میں تیز گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ Rain Alert ہے۔

      محکمہ موسمیات (Meteorological Department) نے بہار کے 31 اضلاع میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ یلو الرٹ yellow alert جاری کیا ہے۔ سیتامڑھی، مظفر پور، مدھوبنی، مظفر پور، ویشالی، سپول، ارریہ، کشن گنج، مدھے پورہ، سہرسہ، پورنیہ، کٹیہار، بھاگلپور، بنکا، مونگیر، جموئی، کھگڑیا، سرن، سیوان، گوپال گنج، جنوبی وسطی بہار کی بات کرتے ہوئے یہاں پٹنہ، گیا نالندہ، نوادہ، شیخ پورہ، بیگوسرائے، لکھی سرائے، جہان آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: Heatwave اور مانسون کی تیاریوں کولیکرPM Modi کی اعلی سطحی میٹنگ، افسران کو دیں یہ ہدایات

      مزید پڑھئے:  جسم کو دھوپ اور گرمی سے بچانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آنکھیں بھی جسم کے نازک ترین حصوں میں سے ایک ہیں۔

      اڈیشہ کے اسپیشل ریلیف کمشنر پی کے جینا کے مطابق، آئی ایم ڈی کو مطلع کیا گیا ہے، بحیرہ جنوبی انڈمان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک سائیکلونک سرکولیشن تیار ہوا ہے۔ اس کے کم دباؤ والے علاقے میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔  ایک بار جب یہ تیار ہو جائے گا، تو اس کی شدت کا اندازہ لگانا آسان ہو جائے گا۔ احتیاط کے طور پر، اڈیشہ کے ملکانگیری سے میور بھنج تک 18 اضلاع کے کلکٹروں کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔ خلیج بنگال میں ممکنہ طوفان کی وجہ سے 17 NDRF، 20 ODRAF اور فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کی 175 ٹیمیں ضرورت پڑنے پر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: