ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیتا جی سے وابستہ 33 خفیہ فائلیں ریلیز ، 23 جنوری کو کیا جائے گا عام

نئی دہلی : نیتا جی سبھاش چندر بوس کی پر اسرار گمشدگی سے وابستہ فائلوں کو عام کرنے کی سمت میں مرکزی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ان فائلوں کا پہلا سیٹ آج سرکاری طور پر وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نرپیندر مشرا نے قومی آرکائیو کے ڈائریکٹر جنرل کو سونپ دیا ۔ غور طلب ہے کہ یہ فائلیں نیتا جی کی سالگرہ پر 23 جنوری کو عام کی جانی ہیں۔

  • News18
  • Last Updated: Dec 04, 2015 08:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیتا جی سے وابستہ 33 خفیہ فائلیں ریلیز ، 23 جنوری کو کیا جائے گا عام
نئی دہلی : نیتا جی سبھاش چندر بوس کی پر اسرار گمشدگی سے وابستہ فائلوں کو عام کرنے کی سمت میں مرکزی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ان فائلوں کا پہلا سیٹ آج سرکاری طور پر وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نرپیندر مشرا نے قومی آرکائیو کے ڈائریکٹر جنرل کو سونپ دیا ۔ غور طلب ہے کہ یہ فائلیں نیتا جی کی سالگرہ پر 23 جنوری کو عام کی جانی ہیں۔

نئی دہلی : نیتا جی سبھاش چندر بوس کی پر اسرار گمشدگی سے وابستہ فائلوں کو عام کرنے کی سمت میں مرکزی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ان فائلوں کا پہلا سیٹ آج سرکاری طور پر وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نرپیندر مشرا نے قومی آرکائیو کے ڈائریکٹر جنرل کو سونپ دیا ۔ غور طلب ہے کہ یہ فائلیں نیتا جی کی سالگرہ پر 23 جنوری کو عام کی جانی ہیں۔


وزیر اعظم مودی نے 14 اکتوبر کو اپنی رہائش گاہ سات ریس کورس روڈ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی اور ان کے اصرار پر وزیر اعظم نے نیتا جی سے وابستہ فائلوں عام کرنے کا یقین دلایا تھا۔ مودی نے کہا تھا کہ تاریخ کو دبانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جو ملک اپنی تاریخ کو بھلا دیتا ہے ، اس ملک میں تاریخ بنانے کی صلاحیت نہیں رہ جاتی۔


وزیر اعظم کی یقین دہانی کے بعد 33 فائلوں کو پی ایم او نے عام کرنے کے لئے کلیئر کر دیا ہے اور انہیں قومی آرکائیو کو مزید کارروائی کے لئے سپرد کر دیا گیا ہے۔ یہاں ان فائلوں کے ڈیجیٹلائزیشن کا کام کیا جائے گا تاکہ انہیں بروقت عام کیا جا سکے۔


غور طلب ہے کہ پی ایم او کے پاس نیتا جی سے وابستہ کل 58 فائلیں ہیں ، جنہیں عام کیا جانا ہے۔ وہیں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے پاس بھی ایسی کئی فائلیں ہیں ، جنہیں عام کرنے کا عمل الگ سے جاری ہے۔


غور طلب ہے کہ نیتا جی سے وابستہ فائلوں کو عام کرنے کا مطالبہ دہائیوں سے کیا جاتا رہا ہے، لیکن حال ہی میں مغربی بنگال حکومت نے جب نیتا جی سے وابستہ فائلوں کو عام کیا تو مرکز پر دباؤ بڑھ گیا۔ نیتا جی کے اہل خانہ نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم مودی سے روس، جاپان، چین، امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک سے نیتا جی سے وابستہ فائلوں کو مہیا کروانے کی اپیل کریں گے۔

First published: Dec 04, 2015 07:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading