اپنا ضلع منتخب کریں۔

    LAC:فوج میں چینی زبان کےماہرین کی حاصل کی جائے گی خدمات، لائن آف ایکچوئل کنٹرول پرکشیدگی کوکم کرنامقصد

    پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی ہندی انٹرپریٹر کو بھرتی کرنے کی کوششوں کے درمیان سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل بھی چینی افواج کی جانب سے ہندی میں انٹرپریٹر کی بھرتی خبر موصول ہوئی تھی۔ جیسا کہ نیوز18 نے اس سال مئی میں اس کی اطلاع دی۔

    • Share this:
      لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) پر کشیدگی کے درمیان فوج جلد ہی علاقائی فوج (TA) میں چینی زبانوں کے (Interpreters) انٹرپریٹر (ایک زبان کی دوسری زبان میں وضاحت یا ترجمہ کرنے والا ) کی بھرتی شروع کرے گی۔ اتوار کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں فوج نے چھ انٹرپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے درخواستیں طلب کیں، جن میں سے پانچ سویلین امیدوار ہوں گے اور ایک سابق فوجی افسر بھی ہوگا۔ ان کی عمر 18 سے 42 سال کے درمیان ہونی چاہئیں۔

      یہ پیش رفت پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی ہندی انٹرپریٹر کو بھرتی کرنے کی کوششوں کے درمیان سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل بھی چینی افواج کی جانب سے ہندی میں انٹرپریٹر کی بھرتی خبر موصول ہوئی تھی۔ جیسا کہ نیوز18 نے اس سال مئی میں اس کی اطلاع دی۔ انٹیلی جنس ان پٹ نے تجویز پیش کی کہ ہندی انٹرپریٹر کو چین کی مختلف یونیورسٹیوں سے نئے گریجویٹس میں سے بھرتی کیا جائے گا۔

      یہ پہلا موقع ہے کہ ٹی اے میں چینی زبانوں کے انٹرپریٹرز کو بھرتی کیا جائے گا۔ پچھلے کچھ سال میں فوج کو خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ایل اے سی کے ساتھ تعینات فوجی سپاہیوں کو تبتولوجی میں بھی تربیت دی جا رہی ہے، جس میں تبت کی ثقافت، زبان اور تاریخ اور بدھ مت کا فلسفہ شامل ہے جو علاقے کی کم آبادی کی رہنمائی کرتا ہے۔

      مزید پڑھیں: Sri Lanka: سری لنکا میں سیاسی طوفان، سیاسی پارٹیاں رانیل کےنئے صدرکےطورپرخواہشمندنہیں

      فوج کے ذرائع کے مطابق فورس کو حال ہی میں مینڈارن کے تربیت یافتہ اہلکاروں کو علاقائی فوج میں شامل کرنے کی منظوری ملی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شمالی سرحدوں کی طرف فوج کے اسٹریٹجک نقطہ نظر کو دوبارہ ترتیب دینے کے ساتھ اس پر عمل کیا گیا۔ فورس نے اپنی چینی زبانوں کی تربیت کو بڑھا دیا ہے اور زبان کے ماہرین اس کی مجموعی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہیں۔
      یہ بھی پڑھیں: Elon Musk نے Twitter ڈیل رد کرنے کا کیا اعلان، کمپنی کرے گی مسک پر مقدمہ

      ذرائع نے مزید کہا کہ فوج کے اہلکاروں کی مینڈارن کی مہارت کو تیز کرنے کے لیے گزشتہ چند سال میں کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: