ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں کورونا کےکم ترین محض 59 کیس آئے، بیماری کی مثبت شرح صرف 0.10 فیصدی رہ گئی 

دہلی حکومت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ کل صرف 59 معاملے سامنے آئے۔ حالانکہ کئی دنوں سے مسلسل کورونا کے معاملوں میں کمی دیکھی جارہی تھی اور اتوار کے دن معاملے صرف 89 تھے، تو ہفتہ کے دن کورونا کا تعداد صرف 85 تھی، جس کی بدولت دہلی میں کورونا کی مثبت شرح کم ہوکر صرف 0.1 فیصد ہی رہ گئی ہے۔

  • Share this:
دہلی میں کورونا کےکم ترین محض 59 کیس آئے، بیماری کی مثبت شرح صرف 0.10 فیصدی رہ گئی 
دہلی میں کورونا کےکم ترین محض 59 کیس آئے، بیماری کی مثبت شرح صرف 0.10 فیصدی رہ گئی

نئی دہلی: مہاراشٹر سمیت دیگر کئی ریاستوں میں کورونا کا ڈیلٹا پلس ویریئنٹ ملک کے لئے تشویس کا باعث بنا ہوا ہے۔ وہیں راجدھانی دہلی سے راحت بھری خبر ہے۔ دہلی میں کورونا کی دوسری لہرکے سب سے کم معاملے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔ دہلی حکومت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ کل صرف 59 معاملے سامنے آئے۔ حالانکہ کئی دنوں سے مسلسل کورونا کے معاملوں میں کمی دیکھی جارہی تھی اور اتوار کے دن معاملے صرف 89 تھے، تو ہفتہ کے دن کورونا کا تعداد صرف 85 تھی، جس کی بدولت دہلی میں کورونا کی مثبت شرح کم ہوکر صرف 0.1 فیصد ہی رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے دہلی میں چل رہے لاک ڈاﺅن میں مزید رعایت کی امید جاسکتی ہے۔


حالانکہ پہلے ہی بازاروں اور دوکانوں کو پوری طرح سے کھول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹل بھی 50 فیصدی کے لحاظ سے لوگوں کو اپنے یہاں کھانا کھلاسکتے ہیں جبکہ اسی ہفتہ جم اور سینماہال کو کھولا گیا ہے، لیکن تیزی سے معاملے کم ہو رہے ہیں۔ اس سے دہلی میں بند پڑے کھیل کے میدان اور پارک وغیرہ کے علاوہ اسکول کالج تعلیمی کوچنگ سینٹر جیسے مراکز کے سلسلے میں رعایت کی امید کی جاسکتی ہے۔ حالانکہ دہلی میں فی الحال ان تمام مصروفیات اور سرگرمیوں پر پابندی ہے، اس کے علاوہ دہلی میں مذہبی اور سیاسی اجتماع پر بھی پوری طرح سے پابندی عائد کی گئی ہے۔


دہلی حکومت کے ذریعے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹو ں میں 58895 ٹیسٹ کئے گئے جن میں صرف 59 افراد ہی کرونا مثبت پائے گئے جبکہ دو افراد کی دہلی میں کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
دہلی حکومت کے ذریعے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹو ں میں 58895 ٹیسٹ کئے گئے جن میں صرف 59 افراد ہی کرونا مثبت پائے گئے جبکہ دو افراد کی دہلی میں کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔


دہلی حکومت کی جانب سے جاری اعداد شمار

دہلی حکومت کے ذریعے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹو ں میں 58895 ٹیسٹ کئے گئے جن میں صرف 59 افراد ہی کرونا مثبت پائے گئے جبکہ دو افراد کی دہلی میں کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا کی مثبت شرح کم ہوکر 0.10 ہوئی ہے جبکہ اسی مدت میں 72 افراد صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ دہلی میں فی الحال فعال کیسوں کی تعداد 1553 ہے جبکہ 467 افراد کو گھر پر ہی علاج اور آئیسولیشن کے لئے رکھا گیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 29, 2021 12:59 PM IST