ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی۔ این سی آر میں بدلا موسم کا مزاج، تیز ہوا اور گرج کے ساتھ بارش

ہفتہ کی علی الصبح دہلی۔ این سی آر کے کئی علاقوں میں تیز ہوا اور گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس سے لوگوں کو امس بھری گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔

  • Share this:
دہلی۔ این سی آر میں بدلا موسم کا مزاج، تیز ہوا اور گرج کے ساتھ بارش
دہلی۔ این سی آر میں بدلا موسم کا مزاج، تیز ہوا اور گرج کے ساتھ بارش

نئی دہلی۔ ملک کے دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں موسم  (Weather)  کا مزاج بدل گیا۔ ہفتہ کی علی الصبح دہلی۔ این سی آر (Delhi-NCR) کے کئی علاقوں میں تیز ہوا اور گرج کے ساتھ بارش (Rain) ہوئی۔ اس سے لوگوں کو امس بھری گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔ دراصل، محکمہ موسمیات نے کچھ وقت پہلے کہا تھا کہ اگلے دو گھنٹوں میں ہریانہ کے حصار ہانسی، جیند، بھوانی اور روہتک کے ساتھ ساتھ پورے دہلی۔ این سی آر میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی اس دوران 30-50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔



دراصل، قومی دارالحکومت میں پچھلے کئی دنوں سے امس بھری گرمی پڑ رہی تھی۔ جمعرات کو دہلی کا درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جس سے بچوں سے لے کر بڑوں تک دن بھر پسینہ پوچھتے رہے تھے۔ ساتھ ہی جمعہ کی صبح کو بھی درجہ حرات 37 سے 38 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔ اس بیچ، جمعہ کی رات کو کچھ راحت ملنے کی امید جتائی گئی تھی۔ اس دوران ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی تھی کہ 22 جون سے درجہ حرارت 40 ڈگری سے نیچے سے پہنچ سکتا ہے۔ حالانکہ ماہرین موسمیات نے واضح کیا کہ دہلی۔ این سی آر میں فی الحال جنوب۔ مغربی مانسون کے سرگرم ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  22 سے 24 جون کے درمیان مانسون اترپردیش کے اور زیادہ علاقوں تک پھیلے گا۔ ایسے میں ہریانہ اور این سی آر میں مانسون  25 جون تک ہی پہنچے گا۔

 
First published: Jun 20, 2020 07:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading