உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دلی میں 10 دنوں کے لئے آلودگی ایمرجنسی نافذ، خلاف ورزی کرنے پر ہو گی کارروائی

    سرسا میں اسموگ کیوجہ سے دھوپ بھی کم ہے۔

    سرسا میں اسموگ کیوجہ سے دھوپ بھی کم ہے۔

    قومی دارالحکومت میں صبح تیز ہوا کے مدنظر آب وہوا کا معیار'سنگین' سے 'انتہائی خراب' زمرے میں پہنچ گیا ہے

    • Share this:
      دہلی۔ این سی آر میں جمعرات کو آلودگی کے خطرناک سطح تک پہنچنے کے بعد کچھ ایمرجنسی اقدامات نافذ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ نے ہدایت دی ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ دہلی حکومت نے کہا ہے کہ نجی گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے، 'طاق -جفت' منصوبہ کو نافذ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

      قومی دارالحکومت میں صبح تیز ہوا کے مدنظر آب وہوا کا معیار'سنگین' سے 'انتہائی خراب' زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اتھارٹی (اے پی سی اے) نے 1 نومبر سے تعمیرات جیسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

      اس کے علاوہ، اگلے دس دنوں کے لئے دہلی کے باشندوں سے گزارش کی ہے کہ وہ عوامی نقل و حمل کا استعمال کریں۔ کیونکہ آب و ہوا کے معیار میں مزید گراوٹ آ سکتی ہے۔
      First published: