ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں سردی میں اضافہ ، درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری سینٹی گریڈ کم

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جانے کی وجہ سے لوگوں کو کڑاکے کی سردی کا سامنا کرنا پڑا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 12, 2017 01:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی میں سردی میں اضافہ ، درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری سینٹی گریڈ کم
نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جانے کی وجہ سے لوگوں کو کڑاکے کی سردی کا سامنا کرنا پڑا۔

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جانے کی وجہ سے لوگوں کو کڑاکے کی سردی کا سامنا کرنا پڑا۔ خراب موسم اور دھند کی وجہ سے کم سے کم 26 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں، آٹھ گاڑیاں اوقات بدل کر چلائی جا رہی ہیں اور سات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ہوا بازی کی خدمات پر بظاہر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ دہلی میں کل کم از کم درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے ارد گرد رہنے کا اندازہ ہے۔

First published: Jan 12, 2017 01:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading