نئی دہلی۔ جواہر لال نہرو یونیورسیٹی کیمپس میں ساورکر کے نام پر سیاہی پوتنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ ساورکر کے نام پر سیاہی پوتنے کے بعد غیر سماجی عناصر نے اس پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا نام لکھ دیا۔ اس کے علاوہ محمد علی جناح کا پوسٹر بھی لگا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، پیر کی دیر رات کو شرپسندوں نے جے این یو کیمپس کے اندر ونایک دامودر ساورکر مارگ پر اس واقعہ کو انجام دیا۔ نامعلوم لوگوں نے مارگ پر لگے سائن بورڈ پر ساورکر کے لکھے نام کو سیاہی سے پوت ڈالا۔
Anti social elements who vandalised the name of Veer Savarkar must be punished. First they vandalised Vivekananda statue, then Veer Savarkar. JNUTF strongly condemns such vandalism. pic.twitter.com/BJ143GkboC
بتا دیں کہ حال ہی میں جے این یو انتظامیہ نے کیمپس کے اندر کی ایک سڑک کا نام ساورکر کے نام پر رکھا تھا۔ یونیورسیٹی انتظامیہ کے اس فیصلہ پر طلبہ نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ جے این یو طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش نے بھی اس فیصلے کی تنقید کی تھی۔ حالانکہ، اس کے باوجود جے این یو انتظامیہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔
جے این یو انتظامیہ نے جس روڈ کا نام ونے دامودر ساورکر مارگ رکھا تھا، اسی روڈ کے سائن بورڈ پر کچھ شرپسندوں نے کل رات سیاہی پوت دی اور اس پر امبیڈکر کا نام لکھ دیا۔ اتنا ہی نہیں، شرپسندوں نے سائن بورڈ پر جناح کے پوسٹر بھی لگائے۔ اس واردات میں کون کون شامل ہیں اس کا پتہ ابھی تک چل نہیں پایا ہے۔ وہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اس سلسلہ میں اب تک کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔