உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سی بی آئی کو ملی کامیابی، Nirav Modiکے قریبی ساتھی سبھاش شنکر کو قاہرہ سے واپس لایاگیا

    Youtube Video

    سال 2018 میں انٹرپول نے سی بی آئی کی درخواست پر نیرو، اس کے بھائی نشل مودی اور اس کے ملازم سبھاش پراب کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا تھا، جس میں PNB USD 2 بلین سے زیادہ کے گھوٹالے کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔

    • Share this:
      سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (Central Bureau of Investigation) کی ایک بڑی کارروائی میں سبھاش شنکر (Subhash Shankar) کو قاہرہ سے ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔ وہ مفرور ہیرا تاجر نیرو مودی (Nirav Modi) کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔ سی بی آئی طویل عرصے سے بینک فراڈ کیس پر کام کر رہی تھی اور شنکر کو ملک واپس لانے کی کوشش کر رہی تھی۔

      سال 2018 میں انٹرپول نے سی بی آئی کی درخواست پر نیرو، اس کے بھائی نشل مودی اور اس کے ملازم سبھاش پراب کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا تھا، جس میں PNB USD 2 بلین سے زیادہ کے گھوٹالے کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔

      یہ بھی پڑھئے : کیا رمضان کے مہینہ میں میک اپ کرنے سے ٹوٹ جاتا ہے روزہ؟


      انٹرپول نے چار سال قبل ممبئی کی ایک خصوصی عدالت میں سی بی آئی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ اور وہاں کے جج اسپیشل جے سی جگدلے کے ذریعہ جاری کردہ گرفتاری وارنٹ کی بنیاد پر ریڈ کارنر نوٹس (آر سی این) جاری کیا تھا۔

      ایک مفرور کے خلاف جاری کیے گئے اپنے ریڈ کارنر نوٹس میں انٹرپول نے اپنے 192 رکن ممالک سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ممالک میں نظر آئے تو اس شخص کو گرفتار یا حراست میں لے لیں جس کے بعد حوالگی یا ملک بدری کی کارروائی شروع ہو سکتی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: