ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اس شہر کی مسلم خواتین نے دیپ جلا کر اور آرتی کرکے رام للا کو پیش کی خراج عقیدت

مسلم راشٹریہ منچ کی خواتین ونگ کی کوآرڈینیٹر شاہین پرویز نے اپنے گھر پر دیئے جلا کر اور آرتی کرکے دیپ اُتسؤ منایا اور بھگوان رام کے لیے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

  • Share this:
اس شہر کی مسلم خواتین نے دیپ جلا کر اور آرتی کرکے رام للا کو پیش کی خراج عقیدت
مسلم راشٹریہ منچ کی خواتین ونگ کی کوآرڈینیٹر شاہین پرویز نے اپنے گھر پر دیئے جلا کر اور آرتی کرکے دیپ اُتسؤ منایا اور بھگوان رام کے لیے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کی شروعات کے لئے بھومی پوجن کے اس موقع پر ملک بھر میں دیپ اُتسو منایا جا رہا ہے ،دیپ اُتسؤ پر میرٹھ میں بھی جہاں ہندو سماج کے لوگوں نے مندر اور گھروں میں دیئے جلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ وہیں مسلم راشٹریہ منچ کی خواتین ونگ کی کوآرڈینیٹر شاہین پرویز نے اپنے گھر پر دیئے جلا کر اور آرتی کرکے دیپ اُتسؤ منایا اور بھگوان رام کے لیے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ شاہین پرویز نے کہا بھگوان رام امام ہند ہیں اس لیے انکی تصویر کی آرتی کرنے کو وہ شرک نہیں سمجھتی اور اسکے ذریعہ رام للا کے لئے وہ خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔

مسلم راشٹریہ منچ کی خواتین ونگ سے تعلق رکھنے والی میرٹھ کی وکیل شاہین پرویز اس سے پہلے رکشا بندھن کے موقع پر بھی اپنے ہاتھی سے خاص راکھی تیار کرکے رام للا کے لیے ایودھیا بھیجی تھی جو رام مندر ٹرسٹ نے قبول کر لی تھی ، پانچ اگست کی بھومی پوجن اور دیپ اُتسؤ کے خاص موقع کے لیے بھی شاہین پرویز نے مسلم راشٹریہ منچ کی خواتین کارکنان کے ساتھ مل کر خاص تیاری کی تھی۔

شاہین پرویز نے اپنے گھر پر نے صرف دیا جلانے کا اہتمام کیا بلکہ رام سیتا کی تصویر کی آرتی بھی اُتاری ، شاہین پرویز کا کہاں ہے کہ مندر توڑ کر مسجد تعمیر کرنے کا پانچ سو برس پہلے لمانوں پر لگا یہ دھبّا آج دُھل گیا ہے۔ ہندوستان کے مسلمان بھگوان شری رام کو امام ہند مانتے ہیں اور انکا احترام کرتے ہیں ، مسلمان خود چاہتے تھے کہ ایودھیا میں بھگوان شری رام کا مندر تعمیر ہو اور مسلمان خود اس میں کار سیوا کرکے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کریں ، اب وہ وقت آ گیا ہے جب ہندوستان کا مسلمان اپنے سو کروڑ ہندو بھائی بہنوں کی عقیدت کا احترام کرتے ہوئے رام مندر تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Aug 05, 2020 11:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading